اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں تبدیل کر دیا۔
سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔
گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں۔ اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔
سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔