اسلام آباد میں پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا روز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس میں آج بزنس ٹو بزنس بات چیت ہو گی۔سعودی نائب وزیر سرمایہ کی سربراہی میں 50 ارکان پر مشتمل ایک تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا۔
سعودی وفد میں آئی ٹی، ایوی ایشن، تعمیرات، ٹیلی کام، توانائی، مائئنگ، زراعت اور انسانی وسائل کی تقریباً 30 سعودی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ سعودی حکومت اور سعودی کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع حوالے سے ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم پاکستانی معیشت کی صلاحیت، ٹیلنٹ اور قدرتی وسائل پر یقین رکھتے ہیں۔‘سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری نے کہا کہ ’آج ہم آپ سب کو جوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ہماری سعودی کمپنیوں کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنے کے لیے موجود ہیں۔‘’سعودی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کو جاری رکھنا چاہیں گی اور ہم پاکستان کو اپنے ایک اہم بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کا گھر ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے نمایاں طور پر وژن 2030 میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔’ہماری تاریخ میں وژن 2030 کے تحت مملکت میں جامع تبدیلیاں آ رہی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
سعودی نائب وزیر سرمایہ کی سربراہی میں 50 ارکان پر مشتمل ایک تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا تھا۔ اس وفد میں آئی ٹی، ٹیلی کام، توانائی، ایوی ایشن، تعمیرات، مائئنگ، زراعت اور انسانی وسائل کی تقریباً 30 سعودی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

#confrence#confrnce#paktukrnwes#privatization#saudairabiaHajjPakistanUmrah