بابر اعظم کی جگہ شاداب خان آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں کپتان مقرر

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد حارث محمد رضوان کی جگہ گلوز سنبھالیں گے ۔
بابر اعظم بحیثیت کپتان کی بجائے صرف بطور بلے باز حصہ لیں گے جبکہ محمد رضوان کی جگہ محمد حارث آج کے میچ میںوکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹھیک ہیں لیکن وہ آرام چاہتے تھے،وہ بلے بطور باز میدان میں اتریں گے جبکہ محمد رضوان آرام کر رہے ہیں ۔ہم آخری میچ ہار گئے تھے لیکن آج جیتنا چاہیں گے۔

 

#babarazam#pakturknwes#pakvsaus#shadabkhanPakistan