شہباز شریف 48گھنٹے بعد ہی دوبارہ لندن روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف 48گھنٹے بعد ہی دوبارہ لندن روانہ ہو گئے ۔سابق وزیراعظم بذریعہ دوحہ لندن جائیں گے۔
شہباز شریف لندن میں نوازشریف سے اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوئیں۔
شہبازشریف نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ نواز، شہباز اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہو گی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

#formerpm#maryamnawaz#nawazsharif#PakTurkNews#pmln#shahbazsharifLondon