شاہین اور حارث رئوف پاکستان کے ورلڈکپ تاریخ میں مہنگے ترین بولر بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف پاکستان کے ورلڈکپ میں تاریخ کے مہنگے ترین بائولر بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے پاکستان کیلئے ورلڈکپ تاریخ میں مہنگے ترین بولر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 90 جبکہ حارث روف نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے، دونوں بالرز کو مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگے۔قبل ازیں حسن علی نے 2019 میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔
یاد رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ہے جہاں کیویز نے ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 401 رنز بنائے۔

#harisraf#nzvspak#PakTurkNews#pakvsnz#shaheenshahafridi