عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر موجود ،پولیس کی ورکرز کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر موجود ہیں ۔پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کر رہی ہے ۔دھوئیں کے بادل ،پولیس اور ورکرز میں تصادم بھی ہوا ۔
دوسری جانب سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی تو جج نے استفسار کیا کہ عمران خان اب تک کیوں نہیں پہنچے جس پر انہیں عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان گیٹ پر موجود ہیں ۔
عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچا تو پولیس نے ورکرزکو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جس سے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم بھی ہوا ۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کارکنان کے پتھرائو سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔دوسری جانب توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

##islamabad#islamabadpolice#judicalcomplex#PakTurkNews#police#shelling