شیریں مزاری کا بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیری مزاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

شیریں مزاری کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کر کے باضابطہ اعلان کرینگی۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔
شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔

#adialajail#islamabad#jhang#PakTurkNews#pti#shirinmizari