ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج ہو گا۔وزیراعظم نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بھی مدعو کرلیا ۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس دن ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا اور اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 

#aliamingandaupur#apexcommettee#islamabad#maryamanwaz#muradalishah#PakTurkNews#primemnister#sarfrazbughhti#shahbazsharif