جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ،قاضی فائزعیسٰی

کراچی (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہاہے کہ مجھے مداخلت برداشت نہیں ہے ،جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔
چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں
انہوں نے مزید کہا سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائیکورٹ ہوا کرتی تھی ،میں جب اپنے والد کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا۔گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں میں کراچی آتے تھے ،سندھ ہائیکورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں ،سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر پر 7 سے 8 ارب روپے کی لاگت آرہی تھی ،اس جگہ پر اب 36 وفاقی کورٹس اور ٹربیونلز بنیں گی۔

امید ہے کہ یہ پہلی فیڈرل کورٹس بلڈنگ ہوگی ،کل بلڈنگ کمپنی سے میٹنگ کامیاب رہی ہے ،جہاں ابھی سپریم کورٹ کی عمارت ہے وہ ایک تاریخی عمارت ہے ،لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں۔
کراچی میں بہت ساری تاریخی عمارتیں ہیں ،میری تجویر ہے کہ یہ عمارتیں بلڈرز کو نادی جائیں ۔

#chiefjustics#PakTurkNews#qazifaizessa#sindh#supremecourtbalochistankarachi