سنگا پور نے جاپان سے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز چھین لیا

لندن (پاک ترک نیوز)میں سنگاپور نے طاقتور ترین پاسپورٹ کی درجہ بندی جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کےمطابق سنگاپور دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی رینکنگ میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تازہ ترین ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سنگاپور کے باشندے 192 مقامات پر بغیر ویزا کے داخلے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو کسی بھی دوسرے ملک کے مسافروں سے زیادہ ہے۔
جرمنی، اٹلی اور سپین دوسرے نمبر پر رہے، ان کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو 190 مقامات تک رسائی حاصل ہوئی۔
جاپان گزشتہ پانچ میں سے چار برسوں تک پہلے نمبر پر رہا ہے اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔اس کے ساتھ آسٹریا ،فن لینڈ ،فرانس اور سائوتھ کوریا بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔جس کے شہر 189مقامات پر بغیر ویزا داخل ہوسکتے ہیں ۔
پاکستان کا اس فہرست میں 100واں نمبر ہے ۔ پاکستان کے بعد شام ،عراق اور افغانستان کے پاسپورٹس کا نمبر آتا ہے ۔

#finalnd#PakTurkNews#passport#singapur#visaJapan