سنگا پور،ایک ہفتے میں تیسرے منشیات فروش کو پھانسی دیدی گئی

سنگا پور (پاک ترک نیوز) سنگا پور میں ایک ہفتے میں تیسرے منشیات فروش کو پھانسی دیدی گئی ۔ایک 39 سالہ شہری کو 54 گرام ہیروئن کی سمگلنگ کے جرم میں پھانسی دی گئی۔
سنگاپور کے سنٹرل نارکوٹکس بیورو نے بتایا کہ محمد شلح عبداللطیف، جو ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا کو چانگی جیل میں ضروری کارروائی کے بعد پھانسی دے دی گئی۔
بیورو نے کہا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی مقدار 600 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو ایک ہفتے تک سپلائی کرنے کے لیے کافی تھی۔
محمد شلح سے قبل 45سالہ سریدیوی بنتے دجامانی اور 57سالہ محمد عزیز کو بھی منشیات سمگلنگ کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج بھی کیا تھا ۔
سنگا پور جو اپنے سخت قوانین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے نے کورونا وبا کے دوران پھانسی کا دینے کا عمل دو برس کیلئے روک دیا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک غیر ملکیوں سمیت 16افراد کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں پھانسی دے چکا ہے ۔
مقدمے کی سماعت کے دوران محمد شلح نے استدلال کیا تھا کہ ایک دوست جس پر اس کے پیسے واجب الادا تھے، اس نے اسے دھوکہ دیا کہ وہ ممنوعہ سگریٹ فراہم کر رہا ہے۔
جج نے فیصلہ سناتے ہوئے محمد شلح کے دفاع کو مسترد کر دیا کہ ان کے تعلقات اتنے قریبی نہیں تھے کہ اعتماد کی اس سطح کو درست ثابت کر سکیں۔

 

#drugoffences#drugs#hangs#PakTurkNews#singapur