ماسکو (پاک ترک نیوز) یوکرین کی جانب سے روس کی تیل اور گیس کی صنعت پر چھوٹے ڈرونز سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد روسی سپلائی لائنوں میں خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں ۔
مشتبہ ڈرون حملوں کے بعد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جن میں Tuapse میں Rosneft آئل ریفائنری، Klintsy میں Rosneft اسٹوریج کی سہولت، اور Novatek کے Baltic Sea Ust-Luga ٹرمینل شامل ہیں ۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں Tuapse اور Klintsy میں سہولیات میں آگ لگتی دکھائی دیتی ہے۔
یوکرین ممکنہ طور پر روس کی فوجی کارروائیوں میں خلل ڈالنے کے لیے تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔