جاپان اور امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی ، نظام زندگی درہم برہم

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ اور جاپان میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی درہم برہم، امریکہ میں حادثات میں 70افراد ہلاک ہو گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔خراب موسم کے باعث امریکہ بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔
دوسری جانب جاپان میں بھی شدید برفباری کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیا ۔

#newyork#PakTurkNews#snowstorm#tokyoAmericaJapan