بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے جنوبی کوریا کے فٹبالر کو فکسنگ کے مشتبہ کیس میں حراست میں لے لیا۔
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے مڈفیلڈر سون جون ہو کو شمال مشرقی چینی صوبے لیاوننگ میں فکسنگ کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
وزارت کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ سون کو حال ہی میں حراست میں رکھا گیا تھا اور اس سے تفتیش کی جا رہی تھی۔ شین یانگ کے صوبائی دارالحکومت میں جنوبی کوریا کے قونصل خانے کو سون کی حراست کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور بین الاقوامی معاہدے کے مطابق کھلاڑی تک رسائی کی اجازت دی گئی تھی۔
سون چائنیز سپر لیگ شیڈونگ تائیشان کیلئے کھیل رہا تھا۔ ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے کہا کہ رشوت خوری کے الزامات کا تعلق مشتبہ میچ فکسنگ سے ہے جس میں کوچ ہاؤ وی شامل ہیں۔