اسپین نے یوئیفا نیشنز لیگ چمپئن شپ 2023 جیت لی

روٹرے ڈیم (پاک ترک نیوز)
اسپین نےایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے کر 2023 یوئیفا نیشنز لیگ چمپئن شپ جیت لی۔
روٹرےڈیم کے فیینورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میںمقررہ وقت اور اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ سکی، جسکے بعد فاتح ٹیم کے انتخاب کا معاملہ پینلٹیزمین جیتنے تک پہنچ گیا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ، لوکا موڈرک اور ایوان پیرسک نے گول کئے۔ جبکہ ہسپانوی گول کیپر یونائی سائمن نے لورو میجر اور برونو پیٹکووچ کے پنالٹی کو بچایا۔
اسپین کی جانب سے جوسیلو، روڈری، میکل میرینو، مارکو ایسینسیو اور ڈینی کارواجل گول کرنے والوں میں شامل تھے۔شوٹ آؤٹ میں ایمرک لیپورٹے واحد اسپینش کھلاڑی تھے جو پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔
اسپین، جو یوئیفا یورو کے 1964، 2008 اور 2012 کے چیمپئن تھے، نے اپنی کامیابیوں میں ایک اور یوئیفا ٹرافی کا اضافہ کیا ہے۔ ہسپانوی ٹیم نے پہلی بار نیشنز لیگ جیتی۔
یوئیفا کا دو سالہ بین الاقوامی فٹ بال مقابلہ” نیشنز لیگ” جس کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس سے قبل 2019 میں پرتگال اور 2021 میں فرانس نے جیتا تھا۔

#football#PakTurkNews#rostardam#rutherdam#spain#uefa