میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اور جھٹکا ،فٹنس مسائل کےباعث لیفٹ آرم سپنر نعمان علی بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں قومی ٹیم فٹنس مسائل میں بری طرح گھر گئی ۔میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
لیفٹ آرم سپنر نعمان علی آج ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔
یاد رے کہ اس سے قبل ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔