سری لنکن ٹیم 312پر آئوٹ ،پاکستان ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ گنوا بیٹھا

گال(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکاکے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکن ٹیم 312بنا کرپویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ۔
شان مسعود 22جبکہ عبداللہ شفیق 18رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
لنچ بریک کے بعد پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔
جس کے بعد نسیم شاہ نےدھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز جبکہ رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا، دھننجیا ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
گزشتہ روز سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے۔

 

#Galle#PakTurkNews#pakvssri#Srilanka#testmatchPakistan