سٹاک مارکیٹ14ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،ڈالر بھی سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹارک مارکیٹ 14ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 463 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 49 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#stockmarket#usdollardollar