سٹورٹ براڈ ٹیسٹ میں600وکٹیں حاصل کرنیوالے پانچویں بائولر بن گئے

مانچسٹر (پاک ترک نیوز) انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600وکٹیں حاصل کرنیوالے پانچویں بائولر بن گئے ۔
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 166ویں ٹیسٹ میں کیا تاہم وہ دنیا کے دوسرے فاسٹ بائولرہیں جو 600وکٹوں کا سنگ میل عبور کر سکے ہیں ۔اس سے قبل ان کے ساتھی بائولر جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔
آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اسٹورٹ براڈ کو چھ سو وکٹیں مکمل کرنے کے لئے دو وکٹیں درکار تھیں، ان کا پہلا شکار آسٹریلیا کے عثمان خواجہ بنے، ان کے بعد ٹریویس ہیڈ کی وکٹ ان کی 600 ویں وکٹ تھی۔
یاد رہے کہ مرلی دھرن نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 800وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین وارن کا نام آتا ہے جنہوں نے 708وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔
تیسرے نمبر پر انگلشنڈ کے جیمز اینڈرسن فاسٹ ہیں جنہوں نے 688 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، بھارت کے انیل کمبلے 619وکٹیں حاصل کر کے چوتھے نمبر پر ہیں اور سٹورٹ براڈ 600وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے میگرا ہیں جنہوں نے 563وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔پاکستان کے فاسٹ بائولر وسیم اکرم اس فہرست میں 16ویں نمبر پرہیں جنہوں نے 104ٹیسٹ میچوں میں 414وکٹیں حاصل کی ہیں۔

#jamesanderson#murlidharan#PakTurkNews#shinewarne#stewartbroad#testmatch