سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا کو جنوبی کوریا کے بعد جاپان کو ہرانے کیلئے پرعزم

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد جاپان کو ہرانے کیلئے پرعزم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ میں جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح درج کرائی۔
تیسرے منٹ میں حنان شاہد کے فیلڈ گول کے ذریعے پاکستان کو ابتدائی برتری حاصل ہوئی۔ ادھر ارشد لیاقت نے 20ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے پاکستان کی برتری کو مزید بڑھا دیا۔
پاکستان نے اپنا تیسرا گول جنوبی کوریا کے خلاف غضنفر علی کے 27ویں منٹ میں فیلڈ گول کی مدد سے کیا اور اپنی حملہ آور رفتار کو برقرار رکھا۔جنوبی کوریا نے تیسری سہ ماہی میں خسارے کو کم کرنے کی کئی کوششیں کیں تاہم پاکستان کے دفاع نے انہیں قابو میں رکھا۔
اس دوران سفیان خان نے 50ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول کر کے پاکستان کو 4-0 سے فتح دلادی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ہفتے کے روز ملائیشیا کو 5-4 سے شکست دے کر سلطان اذلان شاہ کپ مہم کا شاندار آغاز کیا تھا۔ ان کا اگلا مقابلہ 7 مئی کو جاپان سے ہوگا۔

 

#hockey#ipo#ipoh#malaysia#PakTurkNews#southkorea#sultanazlanshahJapan