برازیل ،سابق صدر بولسونا کے حامیوں کا پارلیمنٹ ،صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر حملہ

 

برازیلیا (پاک ترک نیوز) برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت، صدارتی محل اور سپریم کورٹ حملہ کر دیا ہے۔
دارالحکومت برازیلیا میں تین ہزار کے قریب نے صدر ڈی سلوا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ برازیل کے صدر نے دارلحکومت میں سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔تین ہزار سے زائد مظاہرین نے صدارتی محل، نیشنل کانگریس اور سپریم کورٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامی ابھی تک انتخابات میں شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے برازیل میں کانگریس کی عمارت پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں۔

#attack#barazil#barazilia#nationalcongress#PakTurkNews#parliment#presidenthouse#supremecourt