سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا،نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کر سکیں گے

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ 2023ء پر دستخط کردیے جس کے بعد یہ قانون (ایکٹ) بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔ اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔
قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔
اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔

#drarifalvi#islamabad#jehangirtareen#nawazsharif#PakTurkNews#presidentofpakistan#supremecourt