امریکہ میں ترکیہ کے سفارتی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا ملزم گرفتار

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ میں ترکیہ کے سفارتی ہیڈکوارٹر پر حملے کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں ترکیہ کے سفارتی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے اور اس کی کھڑکیاں توڑنے کا الزام ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ رجب اکبیک کے طور پر کی ہے۔ملزم پر چوری کی کوشش، مجرمانہ ہتھیار رکھنے، دہشت گردی کی دھمکیاں دینا، مجرمانہ فعل اور دھمکیوں سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


یہ گرفتاری امریکی اور ترک حکام کی جانب سے مذمت کے بعد عمل میں آئی ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اس ہفتے کے شروع میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ تھا کہ وہ مجرم کی تلاش کریں، اور اسے ایک "دہشت گرد” قرار دیا جائے۔انادولو ایجنسی کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج میں سیاہ لباس میں ملبوس اور ٹوپی پہنے ہوئے ایک شخص کو پیر کے روز صبح سویرے عمارت کے شیشے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ترک خبر رساں اداروں نے پہلے بتایا تھا کہ اکبیک ایک ترک شہری ہے جس نے ایک سال قبل ترکیہ چھوڑ دیا تھا۔ اس کے محرکات غیر واضح ہیں۔

 

#ANKARA#newyork#paktrknews#turkia