سوئٹزرلینڈ نے پہلا ناکارہ F-5 ٹائیگر لڑاکا طیارہ امریکی فوج کے حوالے کر دیا

جینیوا (پاک ترک نیوز)
سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوج کے ساتھ اپنے 2020مین طے پانے والے معاہدے کے تحت اپنا پہلا ناکارہ F-5 ٹائیگر لڑاکا طیارہ امریکی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 22 طیاروں کو منتقل کیا جانا ہےجس کی جانب یہ ابتدائی قدم ہے۔
سوئس فیڈرل آفس فار آرمامینٹس (آرماسوئس) نے اعلان کیا ہےکہ امریکی میرین کورپس (یو ایس ایم سی) نے 18 مارچ کو ایمن ایئر فورس اسٹیشن سے طیارے کو اٹھایا۔ F-5 ٹائیگر کو لاک ہیڈ KC-130J ٹرانسپورٹ طیارے میںلادا کیا گیا تھا۔
تقریباً 32.4 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کا یہ معاہدہ 16 سنگل سیٹ والے F-5E اور 6 ٹوئن سیٹ والے F-5F ویریئنٹس کے ساتھ متعلقہ زمینی آلات، اسپیئر پارٹس، اور لاجسٹک سپورٹ پر مشتمل ہے۔
ریٹائرڈ F-5 ٹائیگر جیٹ طیارے اصل میں سوئٹزرلینڈ نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں خریدے تھے۔ جو کئی دہائیوں تک خدمات انجام دیتے رہے۔ سوئس فضائیہ کے بیڑے کا ایک حصہ جس میں چوالیس F-5s شامل ہیں 2008 میں امریکی بحریہ کو فروخت کیے گئے تھے اور فی الحال انہیں تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
تاحال، سوئٹزرلینڈ نے اپنی انوینٹری میں پچیس F-5 ٹائیگرز رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں سے 18 ابھی بھی آپریشنل حالت میں ہیں۔ یہ طیارے سوئس آرمی کے اندر مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ بشمول ٹارگٹ ڈسپلے، ٹریننگ، ٹونگ، اور ٹیسٹ فلائٹس۔

#f-35#fighterjet#PakTurkNews#switzerbalndAmerica