شامی مہاجر نے جرمن قصبے کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

برلن (پاک ترک نیوز) جنگ زدہ شام سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر نے جرمن قصبے کے میئر کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
ریان الشیبل نے میونسپل کونسل کے ایک پختہ اجلاس میں اسٹٹ گارٹ شہر سے 30کلومیٹر (18.6 میل) دور واقع قصبے Ostelsheim کے میئر کے طور پر حلف لیا۔
یاد رہے کہ اپریل میں2500 باشندوں پر مشتمل سوابیان کمیونٹی کے شہریوں نے 55.4 فیصد کی بھاری اکثریت کے ساتھ الشبل کو ٹاؤن ہال کا نیا سربراہ منتخب کیا۔
جرمنی میں ینگ میئرز نیٹ ورک نے کہا کہ وہ کسی دوسرے مہاجر کے بارے میں لاعلم ہے جو جرمنی آ کر جرمنی کی میونسپلٹی کا میئر بن گیا ہے۔
باڈن ورٹمبرگ کی میونسپل ایسوسی ایشن کے مطابق، جنوب مشرقی جرمن ریاست میں میئر کے دفتر کیلئے شامی کے مقابلے میں دوسرا درخواست دہندہ نہیں ہے۔

 

#barlin#mayor#PakTurkNews#refugesgermanSyria