لیڈز(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا، جو 22 مئی کو شروع ہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی تین گھنٹے طویل سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی متعدد مشقیں کیں۔
انگلینڈ کی سیریز جانے والی ٹیم اتوار کو آرام کے دن سے لطف اندوز ہونے سے پہلے 18 مئی بروز ہفتہ کو بھی ٹریننگ کرے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن سے بدھ کو یہاں پہنچی، پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کی تھی ۔