ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 8،ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریک کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میچ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں امریکہ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
میزبان کالی آندھی کی جانب سے اننگز کا آغاز شائے ہوپ اور جانسن چارلس نے کیا تاہم جارح مزاج بیٹر جانسن چارلس زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہرمیت سنگھ کی گیند پر ملند کمار کو کیچ دے بیٹھے۔
شائے ہوپ کا ساتھ دینے کیلئے نکولس پورن میدان میں آئے، ویسٹ انڈیز کے اوپنر بیٹر شائے ہوپ نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
شائے ہوپ کی شاندار اننگز میں 4 چوکے اور 8 فلک شگاف چھکے شامل تھے جبکہ نکولس پورن بھی 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور 3 چھکے شامل تھے، امریکا کی جانب سے واحد وکٹ ہرمیت سنگھ نے حاصل کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 46 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

#babardos#PakTurkNews#t20#t20worldcup#westinidiesAmerica