ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔
قومی سکواڈ سے سلمان علی آغا اور محمد عرفان خان نیازی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہےجبکہ پی سی بی نے پہلے ہی فاسٹ بولر حسن علی کو پہلے ہی ورلڈکپ اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے ۔
مجوزہ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عباس آفریدی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، اور محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹی20ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے، پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے بعدازاں یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

#abbasafridi#abrarahmed#azamkhan#babarazam#harisrauf#hassanali#muhammadaamir#pakurknews#shaheenshahaafridi#t20wc24#t20worldcup#usmankhanPakistanPaksitan