نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل دہشت گردی کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ شہر کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔
نیویارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
نیویارک گورنر آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی اور انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ابھی دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ میں قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہوں کہ ایونٹ کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہو جائے۔
یاد رہے کہ نیو یارک کا آئزن ہاور پارک سٹیڈیم، جو مین ہٹن سے تقریباً 25 میل مشرق میں واقع ہے، 3 جون سے 12 جون تک پھیلے ہوئے 8 میچوں کی میزبانی کرے گا۔