Browsing tag

پاک ترک نیوز

دنیا 2030 ء تک جنگلات کی حفاظت اور بحالی پر 20ارب ڈالر خرچ کرے گی

گلاسگو (پاک ترک نیوز)عالمی درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کے جاری عمل کو بتدریج کم کرکے سالانہ 1?5سینٹی گریڈ سے کم کی سطح پر لانے کے لئے 20ارب ڈالر کے قریب خطیر رقم صرف کی جائے گی۔ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے […]

ازبکستان سے ٹرک کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے وسطیٰ ایشیا ئی ممالک کے ساتھ زمینی رابطوں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ ازبکستان سے ٹرک کی پہلی کھیپ طورخم بارڈرکےراستے پاکستان پہنچ گئی۔ ازبکستان اور پاکستان میں زمینی رابطے کا خیرمقدم کرنے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمشیر قومی سلامتی معید یوسف ، ازبک سیکرٹری قومی سلامتی […]

آذربائیجان بجٹ میں کس کس پر ٹیکس بڑھے گا ؟ تفصیل سامنے آگئی

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز) آذربائیجان کی پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی پالیسی، صنعت اور صنعت کاری کے اجلاس میں متعدد تجاویز سامنے آئی ہیں ۔ ان تجاویز کے مطابق ہائبرڈ کاروں کی درآمد اور فروخت اور الیکٹرک کاروں کی فروخت ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔البتہ 3,000 کیوبک میٹر سے زیادہ انجن کی گنجائش […]

چین کی چائنہ ٹیلی کام کاامریکی لائسنس منسوخ کرنے کی مخالفت

شنگھائی (پاک ترک نیوز) چین نے چائنہ ٹیلی کام کا امریکی لائسنس منسوخ کرنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی فیصلے کا مطلب ہے کہ چائنہ ٹیلی کام کے 60 روز میں امریکا میں اپنی خدمات کی فراہمی ختم کرنا ہوگی ۔ چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موقف ہے […]

فیس بک نے اپنا اہم فیچر ختم کرنے کااعلان کردیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ فیس بک حکام کے مطابق ہ اپنے متنازعہ چہرے کی شناخت کے نظام کواب مزید نہیں چلائے گاتاکہ اس ٹیکنالوجی سے متعلق معاشرے پر پائے جانے والے خدشات کو ختم کیا […]

سوڈان کے معزول وزیراعظم واپس حکومت سنبھالنے کو تیار

خرطوم (پاک ترک نیوز )سوڈان کے معزول وزیر اعظم حمدوک واپس آنے اور حکومت کی قیادت کرنے پر راضی ہوگئے – سوڈان کے معزول وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے حکومت کی قیادت کرنے کے لیے واپس آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ الحادث ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ […]

پاکستان اور جرمنی میں 129 ملین یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور جرمنی کے درمیان 129 ملین یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پا گیاہے ۔ وزارتِ اقتصادی امور میں مالی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ جرمنی پاکستان کو گڈ گورننس، توانائی اور مستحکم اقتصادی گروتھ کیلئے 129 ملین یورو کی نئی فنڈنگ فراہم کرےگا۔ اعلامیے کے […]

الہام علی یوف اور مہربان علی یوف کابدایون مسجد کی بحالی کا معائنہ

  باکو (پاک ترک نیوز ) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور خاتون اول مہربان علی یوف نے الہج بستی کے دورے کے دوران بدایون مسجد کی بحالی کا معائنہ کیا۔ 2019 میں مہربان علی یوف کے ضلع اسماعیلی کی بستی الہج کے دورے کے دوران لوگوں نے بدایون مسجد کی مرمت کی اپیل […]

الہام علیوف کا دستخط کے بعد ایمنسٹی ایکٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے دستخط کے بعد یوم فتح کے موقع پر عام معافی کی قرارداد کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا ہے ۔ آذربائیجان کی پارلیمنٹ نےا یمنسٹی ایکٹ پر بحث کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ 8 نومبر کو منائے جانے والے […]

کابل کے فوجی ہسپتال میں دھماکوں کے بعد حملہ آور اندر گھس گئے

کابل (پاک ترک نیوز ) کابل میں فوجی ہسپتال کے باہر دو زوردار دھماکے ہوئےہیں ۔طالبان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 400 بستروں کے سردار داؤد ہسپتال کے باہر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں ۔ ایک دھماکا ہسپتال کے سامنے اور دوسرا بھی قریب ہی ہوا ہے ۔ ایک عینی شاہد […]

لنکڈ ان کے بعد یاہو نے بھی چین کو خیرباد کہہ دیا

شنگھائی (پاک ترک نیوز) یاہو کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ چین سے قابل رسائی نہیں ہوگی ۔ یاہو نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ چین میں نومبر سے صارفین کو مواد کی فراہمی بند کردی ہے ۔ اب yahoo اور AOL کے صارفین معلومات کی فراہمی […]

سوڈان کا بحران ثالثی سے حل کیا جارہا ہے ، اقوام متحدہ

خرطوم (پاک ترک نیوز) سوڈان میں فوجی قبضے کے بعد عوامی مظاہرے جاری ہیں ۔ اقوام متحدہ کے مندوب کا کہنا ہے کہ سوڈان کا بحران ثالثی کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ سوڈان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس کے مطابق موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے اور سوڈان میں آئین کی […]

پاکستان کا بھارت کی مشیران قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) افغانستان سے متعلق بھارت میں ہونے والی مشیران قومی سلامتی کانفرنس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت اگر اپنے آپ کو درست کرلے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہناہے کہ خطے میں بھارت کا کردار سپائلر […]

ترک صدر طیب ایردوان آج آذربائیجان پہنچیں گے

  باکو (سید رضا/پاک ترک نیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوان آج تیسری بار آذربائیجان پہنچ رہے ہیں۔ ترک صدر اپنے ہم منصب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے اورآرمینیا کے قبضے سے گزشتہ برس آزاد کرائے گئے کاراباخ کے ضلع فضولی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ رواں […]

پاکستان اور بنگلا دیش کا ایک ساتھ چلنے پر اتفاق

  ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کا خیر سگالی اور دوستی کا پیغام پہنچایا ۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ […]

ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی ؟ حکومت سے جواب طلب

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سوشل میڈیا ایکسپرٹس کے نام عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر مطمئن […]

استنبول میں 29 اکتوبر سے دوسری بین الاقوامی یاٹ ریس کا آغاز

  استنبول (پاک ترک نیوز) ایشیا اور یورپ کو جوڑنے والے استنبول میں 29 سے 31 اکتوبر تک ترکی کی دوسری صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس ہوگی ۔ استنبول اوپن سی یاٹ ریس کلب ، ترک ایوان صدر کے زیراہتمام ، اور خارجہ ، سیاحت اور کھیلوں کی وزارتوں کے تعاون سے ایونٹ کا اہتمام […]

استنبول پراپرٹی ایکسپو میں دبئی سے آئے پاکستانیوں کی خاص دلچسپی

  استنبول (پاک ترک نیوز ) استنبول میں جاری پراپرٹی ایکسپو میں دبئی سے آئے پاکستانی انویسٹر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ہاشم گروپ کے زیراہتمام وادی استنبول میں پراپرٹی ایکسپو جاری ہے جس میں چالیس ڈویلپرز نے اپنے پراجیکٹ فروخت کے لیے رکھے ہیں ۔ پراپرٹی ایکسپو استنبول اس سلسلے کی کڑی ہے کہ […]

ڈالرکے مقابلے میں ترکش لیرا کی قدر میں مسلسل کمی

استنبول (پاک ترک نیوز ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکی کی کرنسی لیرا مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔ کورونا وبا کے دوران دنیا بھر کی طرح ترک معیشت بھی متاثر ہوئی ۔ جسے سنبھالنے کے لیے ترک صدر طیب ایردوان نے وزیر خزانہ بھی تبدیل کیے ۔ اس تبدیلی کے معیشت میں بھی […]

ایران میں صوبہ آذربائیجان کے گورنر کو تھپڑ مارنے والا گرفتار

باکو (پاک ترک نیوز ) ایران میں مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر کو تقریب سے خطاب کے دوران تھپڑ پڑ گیا ۔ مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنر ‘ زین العابدین خرم ‘ تقریب سے خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے ہی تھےکہ ایک شخص اسٹیج کے پیچھے سے آیا اور گورنر کو تھپڑ جڑ دیا […]