Browsing tag

کورونا

رمضان المبارک کے بارے میں مساجد کیلئے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد( پاک ترک نیوز )این سی او سی نے رمضان المبارک کے بارے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہو گی، تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے گا ،شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔مساجد، امام بارگاہوں میں […]

ایسٹرازنییکا ویکسین لگنے سے 7 افراد ہلاک

لندن (پاک ترک نیوز)برطانیہ کے طبی نگراں ادارےنے تصدیق کی ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے( بلڈ کلاٹنگ) کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ ۔تاہم ادارے نے کہا ہے اس ویکسین کے فوائد نقصان سے کہیں زیادہ […]

ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 179 افراد جاں بحق

انقرہ: ترکی میں کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید 179 جانیں نگل  لیں۔ جس سے ملک  بھر میں کل  جانی نقصان  31ہزار892تک جا پہنچا۔ ایک دن میں2 لاکھ48ہزار968کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں1 ہزار 471 مریضوں  کاتعین ہوا ،  ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کی تعداد 42 ہزار 308رپورٹ ہوئی ہے۔ اسی […]

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا

لندن / اسلام آباد (پاک ترک نیوز) برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق […]

مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

لاہور( پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔ مریم اورنگزیب کا […]

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے […]

سعودیہ:پاکستان اور ترکی سمیت 20 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی

ریاض: سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر کے باعث پاکستان سمیت بیس ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی، مسافروں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بیس ممالک میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، ترکی ،متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی […]

ملک بھر میں 67 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

 کراچی:ملک بھر میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں آج سے کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ 18 جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاہم ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی […]

شکریہ چین !ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد : پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا وبا کے خلاف ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایئرپورٹ پرویکسین وصول کی۔ ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے، جو […]

’’ویکسین پاسپورٹ‘‘ پر یورپی حکومتوں میں اختلافات

برسلز : یورپی حکومتیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے ’’ویکسین پاسپورٹ‘‘ کے اجرا پر تقسیم کا شکار ہوگئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی یورپ کے ممالک جن کا انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے سخت نقصان میں ہیں کیوں کہ تمام بین الاقوامی […]

چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی پابندیاں لگادیں

چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردیں۔ فیصلہ پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیا۔ چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے بعد پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ فیصلہ پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ […]