Browsing tag

صدر رجب طیب ایردوان

پی ٹی وی کے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے لگوانے والے غائب ہوگئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ویزے لگوانے والے دس افراد ترکی پہنچ کر غائب ہوچکے ہیں ۔ پاک ترک نیوز کو ملنے والےپاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی لیٹر میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے […]

پاکستان افغانستان کا پُرامن حل چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل اور مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا، امید ہے افغان رہنما افغان مسئلے کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے، تنازع جموں […]

باکو:پاک ترک پارلیمانی وفود کی آذربائیجان کے قومی رہنما اور یادگار شہدا پر حاضری

باکو (سید علی رضا، نمائندہ پاک ترک نیوز) ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی سینٹپ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد نے اپنے اپنے ملک کے پارلیمانی وفود کے ہمراہ آذربائیجان کے قومی قائد ، بانی ، اور جدید ریاست کے معمار حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور […]

وزیراعظم عمران خان کا ناکام فوجی بغاوت پر ترکی کے ساتھ یکجہتی کا عزم

وزیر اعظم عمران خان نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب ترکی کے 2016 میں ہونے والے ناکام فوجی بغاوت کی 5 سال مکمل ہونے پر ترکی کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردووان کو ایک پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم […]

15 جولائی: ترکی کا یوم شہدا اور جمہوری یکجہتی کا دن

15 جولائی ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے شہدا کی یاد اور جمہوری یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ترکی میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ ‏ 15جولائی کے شہدا کی یاد میں "جمہوریت اور قومی یکجہتی […]

ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے دستبردار ہو جائے، طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے باہر آ جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کے ہر ایک جانتا ہے دوحہ معاہدے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے واپس جا رہی […]

ترکی امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کا معاہدہ طے پا گیا

دیارباکر(پاک ترک نیوز) ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور انتظام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئندہ ماہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور اس کی منیجمنٹ کا انتظام […]

ترکی کے ڈرون طیارے نے پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی ترک کمپنی بیرکتر کے اکنسی طیارے نے پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اکینسی ڈرون طیارے نے فضا میں 25 گھنٹے 46 منٹ مسلسل پرواز کی۔ اس دوران طیارے نے 38 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اکینسی فلائٹ ٹریننک اینڈ ٹیسٹ […]

ترکی: خواتین پر تشدد کی روک تھام کا قانون منظور

ترک پارلیمنٹ نے خواتین پر جنسی جرائم اور گھریلو تشدد کے انسداد کا ایک قانون منظور کر لیا ہے۔ نئے قانون میں خواتین کو تشدد سے قتل کرنا، جنسی حملوں، مار کٹائی، اور گھریلو تشدد پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ خواتین کو ان کی آزادی سے محروم کرنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا […]

ترکی: 266 خواتین گھریلو تشدد اور جنسی جرائم کے باعث قتل

گذشتہ سال ترکی میں 266 خواتین اپنے شوہروں اور خاندان کے دیگر افراد کے ہاتھوں قتل ہو گئیں تھیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خواتین پر تشدد روکنے کے لئے نیا منصوبہ متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت پانچ مرکزی اہداف حاصل کئے جائیں گے۔ اس کے لئے 28 حکمت عملی تیار کی […]

ترکی: بجلی اور گیس مہنگی کر دی گئی

ترکی میں گھریلو اور صنعتی استعمال کی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ گیس فراہم کرنے والی کمپنی بوتاش نے گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کر دیا۔ صنعتوں کے لئے گیس 20 فیصد مہنگی کر دی گئی۔ گیس سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کے لئے […]

ترک بحریہ کی مشرقی بحیرہ روم میں "سی وولف 2021” مشقوں کا آغاز

ترکی کی بحری فوج نے مشرقی بحیرہ روم اور آئجن میں "سی وولف 2021” مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان مشقوں کو "پانیوں پر ترکی کا پنجہ” کا نام دیا گیا ہے۔ "سی وولف 2021” کے نام سے شروع ہونے والی بحری مشقیں 6 جون تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں ترک بحریہ نے […]

دنیا کے کئی ممالک میں اسلاموفوبیا کینسر کی طرح تیزی سے پھیل رہا ہے،صدر ایردوان

دنیا میں امن و استحکام صرف اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی ممکن ہے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام کی ضمانت صرف اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ انقرہ میں میڈیا اینڈ اسلاموفوبیا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلاموفوبیا سے متاثرہ ممالک کو ایک مضبوط […]

جب تک زندہ ہوں دہشت گرد اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتا رہوں گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کو فلسطین کا نقشہ دکھاتا رہے گا کہ اسرائیل نے اپنے قیام سے اب تک کیسے فلسطینیوں کی زمینیں ہڑپ کیں۔ نماز جمعہ کے بعد نارتھ مارمرا موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار یہ […]

ترکی میں طویل لاک ڈاؤن شروع، عوام حکومت کی مالی امداد کے منتظر

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے ترکی میں کل شام 7 بجے سے 17 مئی کی صبح 5 بجے تک سخت ترین اور طویل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ حکومت نے تمام کاروباری و تجارتی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اشیائے […]

سعودی عرب میں 8 ترک اسکولوں بند کرنے کا فیصلہ

ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب کی انتظامیہ نے دارالحکومت ریاض اور دیگر صوبوں میں 8ترکی اسکولوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی سال 2021_2020 کے آخر میں سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔ طالبات کو ان کی پسند کے دوسرے اسکولوں میں داخلہ لینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔سعودی وزارت […]

ترک کابینہ کا اہم ترین اجلاس: 20 روز کا سخت ترین مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت کابینہ کا تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اہم فیصلے کئے گئے پورے ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک (20 روز) کے لئے مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان […]

23 اپریل: ترکی اور قبرص کی خود مختاری اور بچوں کا دن

ترکی اور شمالی قبرص کے لیے 23 اپریل کا مطلب قومی خودمختاری اور بچوں کا دن ہے ، جسے اس سال کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گھروں میں منایا جارہا ہے ۔ 23 اپریل 1920ء کو پہلی گرینڈ نیشنل اسمبلی کھولی گئی اورترک عوام کی خودمختاری کا اعلان کیا گیا ۔ اتاترک نے 1924 […]

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے ترکی نے کئی منصوبے شروع کئے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک دنیا چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے بلائی گئی "ماحولیاتی کانفرنس” سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مختلف ممالک کے سربراہوں نے بھی خطاب […]

فلپائن نے خطے کی بحری طاقت بننے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی

فلپائن نے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فلپائن کی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل جیووینی کارلو باکوردو نے کہا کہ گذشتہ ہفتے فلپائن کے ایک اعلیٰ عکسری وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ترکی کی […]