Browsing tag

پاکستان اور افغانستان

افغان حکومت نے غیر ملکی کرنسی کی تجارت پر پابندی لگا دی

افغان حکومت نے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت  پر  پابندی لگادی افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اورقومی مفاد کے لیے افغان  کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ خیا ل رہے کہ افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالرکا استعمال ہوتا ہے جب کہ سرحدی […]

افغانستان میں ملٹری آپریشن: امریکا کا پاکستان سے معاہدے کا امکان، امریکی میڈیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) افغانستان میں انٹلی جنس اور ملٹری آپریشنز: امریکہ کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ، حتمی معاہدے کی بات چیت جاری ہے، امریکی صدر کی کانگریس اور سینیٹ کو کلاسیفائیڈ بریفنگ، نیٹو کے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی غیر موجودگی کے باعث پاکستان کے ساتھ معاہدہ […]

افغانستان میں امن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، جنرل باجوہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ […]

افغانستان کے ہمسائے طاقت کے بل بوتے پر آنے والی حکومت کو تسلیم نہ کریں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی کابل میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہ کریں جو طاقت کے ذریعے مسلط کی گئی ہو۔ یہ مطالبہ بدھ کے روز دوحہ میں ہونے والے ٹرائکا پلس ممالک کے اجلاس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کی سہ پہر نیوز بریفنگ میں کیا۔ […]

افغانستان میں بھارت کا آخری قونصل خانہ بھی بند

بھارت نے افغانستان کے صوبے بلخ میں قائم اپنے آخری قونصل خانے کو بھی بند کردیا ۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کے شمالی علاقے کے سب سے بڑے شہر مزار شریف میں قونصل خانے کو بند کرتے ہوئے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں سے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے […]

طالبان نے افغانستان کے ساتویں صوبائی دارلحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا

افغانستان کا ساتواں صوبائی دارلحکومت بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبہ فرح کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترجمان طالبان نے جنگجوؤں کی پولیس ہیڈکوارٹرز اور گورنر آفس میں چہل قدمی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ فرح کی صوبائی کونسل کی رکن شہلا ابوبر نے کہا کہ […]

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترک وزیر دفاع دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاع و پیداوار زبیدہ جلال اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین دونوں ملکوں کے درمیان عکسری، سیکیورٹی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد […]

امریکہ اور نیٹو افواج نے افغانستان میں 20 سال ضائع کئے، جرمنی

س عرصے میں ایک افغان قوم کا تصور پیدا نہیں کر سکے، جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بات چیت جس مقصد کے لئے افغانستان گئے تھے وہ پورا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اتنے برس گذارنے کے باوجود امریکہ اور […]

افغان رہنماؤں کا طالبان سے دوحہ میں دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور طالبان کی مسلسل پیش قدمی پر سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں حامد کرزئی، افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ، یونس قانونی، کریم خلیلی، محمد محقق، سلام رحیمی، عبدالرشید دوستم، گلبدین حکمت یار، سید […]

افغان امن عمل میں سہولت کار ہیں ضامن نہیں، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے پوری خلوص نیت سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستان اس امن عمل کا سہولت کار ہے، ضامن […]

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر پاکستان کو تشویش

وزیراعظم عمران خان کی نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت افغان فورسز اور طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں سے پاکستان کی ہمسایہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان […]

پاک چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن وسلامتی کے نتیجے میں خطے میں باہمی رابطوں اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، تینوں ممالک کی امن، خوش حالی اور معاشی ترقی باہم منسلک ہے، افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاءسے سنگین سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان کے ہمیشہ سے […]

پاک فوج کا افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد حملوں پر سخت نوٹس

کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے کراس بارڈر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات […]

پاک فوج کے سربراہ کا دورہ افغانستان، صدر اشرف غنی سے ملاقات

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے ایک روزہ سرکاری دورے پر افغان صدر  اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ، اس دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک بھی  موجود  تھے۔  آئی ایس پی […]

"استنبول کانفرنس "میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط

کابل: (پاک ترک نیوز) افغان طالبان نے ترکی امن کانفرنس میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ۔ادھرامریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق،طالبان نے استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی […]

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ استنبول ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر استنبول کمال عنان، ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ کی دورہ ترکی […]