Browsing tag

#asifalizardari

صدرمملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں […]

صدر مملکت کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے ، ارشد […]

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پرصدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر صدر مملکت ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں طلائی […]

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان کا اعزاز عطا کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سینکڑوں اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پرنس […]

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت اہم حکام شریک ہوں گے، خصوصی اجلاس میں […]

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس : آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی […]

صدر آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات مختار بابائیف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، شجرکاری کو […]

صدر مملکت نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا— فوٹو: ڈان نیوز تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔ ترکیہ کے چیف آف جنرل […]

ترک کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ترک کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ تفصیلات کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ […]

صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی […]

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز […]

صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

اسلام آباد(پاک تر نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید […]

یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پریڈ میں سعودی وزیر دفاع کی شرکت

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے […]

صدر مملکت آصف علی زرداری آج وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری آج سہ پہر 3 بجے وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا حجم 12 سے 14 اراکین تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان […]

صدارتی انتخاب کے لیے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کی جا رہی ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی ہال کا انتظام الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا تھا جب کہ آج صبح ہی سےقومی اسمبلی ہال کے دروازے الیکشن کمیشن کی جانب سے بند […]

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں شدید نعرے بازی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آ گئی، نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ […]

شہباز شریف وزیر اعظم، زرداری صدر ہونگے، ن لیگ اور پی پی میں معاملات طے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) شہباز شریف وزیر اعظم اور آصف زرداری صدر مملکت ہوں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں […]

الیکشن 2024 بڑے مقابلے کون کس کے مقابلے پر ہے

از :سہیل شہریار پاکستان میں 1973کے آئین کے تحت ہونے والے دسویں عام انتخابات میں کل ملک بھر کے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی 266عام نشستوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593نشستوں پر اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ 2018کے عام انتخابات کے متضاد پاکستان تحریک انصاف کو اس بار براہ […]

سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی براہ راست سماعت جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں 11 سال بعد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے جسے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ سابق وزیراعظم سے متعلق ریفرنس کی سماعت […]

3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،بلاول

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے کوئٹہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے دکھ اور تکلیف کا مجھے […]