Browsing tag

balochistan

بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، مطلوب دہشتگرد شمبین اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں ہلاک

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) میں پڑنے والی اندرونی پھوٹ کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف […]

بیرک گولڈ نے ریکوڈک کیلئے بھرتی کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بیرک گولڈ نے ریکوڈک کیلئے بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ بارک گولڈ کارپوریشن نے کامیابی سے ExoSphere ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے بعد بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے کاپر گولڈ پروجیکٹ کیلئے افراد کی بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیاہے۔ کمپنی بلوچستان میں اپنے کان کنی کے منصوبے […]

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری […]

بلوچستان میں دہشتگروں کا نیٹ ورک پکڑاگیا، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرگرفتار: میرضیالانگو

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیر […]

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 28 افراد جاں بحق

واشک(پاک ترک نیوز) تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے […]

بلوچستان اسمبلی میں خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کی قرارداد پیش

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان اسمبلی میں خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کرنے والی قرار داد پیش کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی نے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے سب سے بڑے رخشان ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور […]

ایرانی تیل سمگلنگ میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملک کے اندر نئی حکومتی کی تشکیل کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔اس غیر قانونی تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت متعدد کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے براہ […]

حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے […]

جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ،قاضی فائزعیسٰی

کراچی (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہاہے کہ مجھے مداخلت برداشت نہیں ہے ،جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے […]

سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کا سپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا […]

قومی کے 5اور صوبائی کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل (21 اپریل) کو ہوں گے، پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتخابی سامان پولنگ […]

بونیر میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

بونیر(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک اور اس کے دو ساتھیوں کو زخمی کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بونیر میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا […]

نوشکی واقعہ کے مجرموں، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی […]

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا

نوشکی(پاک ترک نیوز) نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی […]

سینیٹ کی 19 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ، کے پی میں انتخابات ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے 59 امیدوار مد مقابل ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ جبکہ 18 […]

تربت: پاکستان نیول ایئر بیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاکستان نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں واقع پاکستان نیول ایئر بیس پر رات گئے مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی۔ آئی ایس […]

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات میں بلوچستان میں قانون و انصاف کی صورتحال اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم نے […]

سینیٹ کی 48نشستوں پر ہونیوالے انتخاب کیلئے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کی خالی ہونے والی 48نشستوں پر 2اپریل کو ہونے والے انتخاب میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جو 25مارچ […]

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11 گیارہ نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں […]

بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے عبدالخالق سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بھی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ […]