Browsing tag

#beijingolympics2022

چین میں گرمی کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،ہفتے میں 6روز فیکٹریاں بند

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین میں گرمی کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے صوبے سیچوان میں ہفتے میں 6روز فیکٹریاں بند کردی گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق چین میں شدید گرمی کی وجہ سے کچھ سیاحتی مقامات کو بھی بند کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ چینی محکمہ موسمیات نے […]

سرمائی اولمپکس کا شاندار اختتام ،ناروے پہلے نمبر پر

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے شہر بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کا میلہ شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ میگا ایونٹ میں 16گولڈ میڈلز سمیت 37تمغوں جیت کر ناروے پہلے نمبر پر جبکہ 12گولڈ میڈلز کے ساتھ جرمنی کا دوسرا اور 9طلائی تمغے جیت کر میزبان چین تیسرے نمبر پر رہا […]

امریکی خاتون کھلاڑی کا سرمائی اولمپکس میں منفرد ریکارڈ

بیجنگ (پاک ترک نیوز)امریکی سپیڈ سکیٹر ایرن جیکسن 37.04 سیکنڈزکے وقت کے ساتھ سرمائی اولمپکس میں انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئی ہیں۔ ایرن جیکسن نے یہ تاریخی کامیابی اتوار کی شب سمیٹی۔ جس کے بعد ٹیم یو ایس اے کے آفیشل ٹوئیٹر پر یہ پیغام جاری کیا گیا کہ” […]

بیجنگ سرمائی اولمپکس، 4دنوں میں سونے کے 25تمغوں کا فیصلہ ہوگیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین میں جاری 24ویں سرمائی اولمپکس کھیلوں میں پہلے چار دنوں کے دوران 25سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہو گیا ہےجن میں میزبان چین سر فہرست ہے۔جبکہ 19ملک ایک یا ایک سے زیادہ تمغے جیت کر میڈلز ٹیبل پر جگہ بنا چکے ہیں۔ اولمپکس کھیلوں کے منتظمین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے […]

بیجنگ سرمائی اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ تعداد شریک ہے، آئی او سی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہےکہ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کل ایتھلیٹس میں خواتین کھلاڑیوں کا حصہ تقریباً 45 فیصد ہے، جو کہ پچھلے کسی بھی سرمائی اولمپکس کے مقابلے زیادہ ہے۔ آئی او سی کے اسپورٹس ڈائریکٹر کٹ میک کونل […]

24ویں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب ،چینی صدر ،وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنما شریک

بیجنگ (پاک ترک نیوز) بیجنگ میں 24ویں سرمائی اولمپکس 2022کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں چینی صدر ،وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور دیگر افراد شریک ہیں ۔ تقریب میں وفاقی وزراشاہ محمودقریشی،فوادچودھری اوراسدعمربھی شریک ہیں ۔ 24ویں سرمائی اولمپکس 2022میں 91 ممالک کے2800 سےزائدایتھلیٹ حصہ لےرہےہیں ۔میگا ایونٹ […]

سرمائی اولمپکس کو یادگار بنادیں گے ، صدر شی جن پنگ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ چین دنیا کو ایک دلچسپیوں سے بھرپور، محفوظ ، شاندار اور یادگار اولمپک سرمائی کھیل دینے کی بھر پور کوشش کرے گا ۔جمعرات کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 139ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئےکیا۔ صدرشی […]

ونٹر المپکس کا کل سے چین میں آغاز

بیجنگ (پاک ترک نیوز)24ویں ونٹر اولمپکس کا چین میں کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ چین پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ۔اس ایونٹ میں 91ممالک کے 3871اتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔ اتھلیٹس کے درمیان 15مختلف کھیلوں کے 109مقابل ہوں گے۔ یہ میلہ 4سے 20فروری تک جاری رہے […]

بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں30سے زیادہ سربراہان مملکت و حکومت کی شرکت متوقع

بیجنگ (پاک ترک نیوز)بیجنگ میں جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے 24ویں سرمائی اولمپکس میںچین میں انسانی حقوق کے معاملے کو جواز بنا کر امریکہ کی قیادت میں متعد مغربی ملکوں کے سفارتی بائیکاٹ اور کورونا وائرس کے خدشات نے گیمز میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں اور غیر ملکی معززین کی تعداد کو […]

24ویں سرمائی اولمپکس کے چند دلچسپ اعدادو شمار

بیجنگ (پاک ترک نیوز)بیجنگ 2008کے گرمائی اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کے 14 سال بعد اپنے دوسرے اولمپکس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چینی دارالحکومت میں جمعہ کو کھلنے والے 24ویں سرمائی اولمپکس سے متعلق کچھ دلچسپ اعدادوشمار درج ذیل ہیں: 90 قومی اولمپک کمیٹیوں کی نمائندگی کرنے والے 2,900 کھلاڑیوں کی 25,000 […]

سعودی ولی عہد بھی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 4 فروری کو بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی اعلیٰ سعودی عہدیدار چین میں منعقدہ کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرے گا۔ ریاض میں چین کے سفارت خانے کے گذشتہ روز جاری کردہ بیان میں […]

سرمائی اولمپکس سے قبل بیجنگ اور کھیلوں کے دیگر مقامات پرکووڈ ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ نے اپنے تمام مقامی اضلاع پر زور دیا ہےکہ وہ کووڈ کے حوالے سے "مکمل ایمرجنسی موڈ” کو برقرار رکھیں کیونکہ شہر میں سرمائی اولمپک کھیلوں کے آغاز سے دو ہفتے سے بھی کم وقت پہلے، نئے مقامی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ […]

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) بیجنگ میں 2022 کےسرمائی اولمپکس کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے کرونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے کھیلوں کو دیکھنے کے لئے آنے والے تماشائیوں کی تعداد کم کرنے اور کرونا کی تمام حفاظتی ضروریات کو پورا کرنے والے صرف چین کے شہریوں کو ہی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا گیا تھا […]

موسمیاتی تبدیلی ،سرمائی کھیلوں کےاتھلیٹس انسانی ساختہ برف کے خطرات سے پریشان

الپائنز (پاک ترک نیوز)مصنوعی برف پر اسکینگ ایک مشکل کام ہے جس میں پھسلن زیادہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو شدید چوٹیں آنا اب معمول بن گیا ہے ۔جس کی روک تھام کے لئے سرمائی کھیلوں کے منتظمین کو بہتر انتظام کرنا چاہیے۔ چین میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کھیلوں سے قبل کھلاڑیوں […]

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انتظامات مکمل ، اومیکرون خدشے کے باوجود کو ئی تبدیلی نہیں ہوگی، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) اومیکرون کے خدشات کے باوجود، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے کووڈ۔19کی روک تھام کے اقداما ت میں اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جب تک کہ "پابند دائرے” کے اندر معاملات کسی تبدیلی کا تقاضا نہیں کرتے۔ منگل کے روز […]

بائیکاٹ، اومیکرون اور تنازعات کے باوجود بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز انعقادکی الٹی گنتی میں داخل ہو گئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین میں 4سے 20فروری تک منعقد ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد میں ایک ماہ باقی رہ جانے پر الٹی گنتی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ امریکی زیرقیادت سفارتی بائیکاٹ، اومیکرون کے پھیلاؤ اور متعدد مسائل سے متعلق تنازعات کے درمیا ن تیا ریوںکا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو […]

فرانس کا بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ سے انکار

پیرس (پاک ترک نیوز)فرانس نے بیجنگ اولمپکس میں سفارتی بائیکاٹ کرنے سے انکار کردیا ۔ امریکہ ، یورپی ممالک اور کینیڈا نے انسانی حقوق تنازع پر بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فرانس نے امریکہ ،یورپی ممالک اور کینیڈا کی مخالفت کرتے ہوئے انسانی حقوق تنازع پر بیجنگ اولمپکس میں سفارتی بائیکاٹ […]