Browsing tag

#Cairo

تھوڑی ہاں ، تھوڑی ناں۔حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی مصری تجویز پر ردعمل دے دیا

قاہرہ (پاک ترک نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کی تجویز پر حماس کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ گیا ہے جس میں اسرائیلی سوچ میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی شرائط کے حوالے سے منفی اشارے دئیے گئے ہیں۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کی تازہ رپورٹس میں حماس اور […]

سعودی عرب نے انسانی وسائل کی ملازمتیں شہریوں تک محدود کردیں

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے انسانی وسائل کی ملازمتیں شہریوں تک محدود کردیں۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ مملکت میں انسانی وسائل کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں تک ہی محدود ہیں کیونکہ مملکت اپنے شہریوں کو مزید کام فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بات کی تصدیق سعودی وزارت برائے […]

سعودی عرب :زائد المیعاد اور غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنیوالے 7تارکین وطن گرفتار

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حکام نے زائد المیعاد اور غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنیوالوں کیخلاف ڈائون میں 7غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے غیر قانونی عرب تارکین کو پکڑا ہے جو انسانی استعمال کے لیے نا مناسب کھجوریں ذخیرہ کرنے اور مشہور مصنوعات کو دھوکے […]

مصر نے مالی مشکلات سے چھٹکارے کے لئے متحدہ عرب امارات کو 24 بلین ڈالر میں زمین بیچ دی

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر نے 24ارب ڈالر کی رئیل اسٹیٹ کی متحدہ عرب امارات کو فروخت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک امدادی پیکج پر اتفاق کرکے بجٹ خسارے کو کم کرنے کی طرف بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ مصر کےوزیر خزانہ محمد معیت نےگذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایاکہ […]

سعودی کھجور کی برآمدات 14فیصد اضافے کے ساتھ 1.4بلین ریال تک پہنچ گئیں ۔

قاہرہ(پاک ترک نیوز) کھجوروں کے قومی مرکز کے مطابق، سعودی کھجوروں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 119ممالک کو 14فیصد اضافے سے 1.4بلین ریال تک پہنچ گئیں۔ رمضان کے مسلمانوں کے روزے کے مہینے میں سعودیوں کی کھجور کا استعمال ملک کی غذائیت سے بھرپور سالانہ کھپت کا تقریباً 40 فیصد ہے۔ مسلمان رمضان […]

حماس اور امریکی حکام کی غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں ملاقات

قاہرہ (پاک ترک نیوز) حماس اور امریکی حکام کی قاہرہ میں ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات کیلئے قطر اور مصر نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کےم طابق حماس اور امریکہ کے ایلچی قاہرہ میں قطری اور مصری ثالثوں سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ چھ ہفتے کی جنگ بندی، سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے لیے […]

مصر: اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر کی عدالت نے انتشار پھیلانے کے الزام میں اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔ مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، قائم مقام سربراہ محمود عزت، محمد البلتاجی، عمر زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عاصم عبدالماجد اور محمد عبدالمقصود کو سزائے موت […]

امریکہ اور اتحادیوں کا بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرانے کا دعوی

قاہرہ (پاک ترک نیوز) امریکی طیاروں اور اتحادی جہاز نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرائے۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ امریکی طیاروں اور اتحادی جنگی جہاز نے 27 فروری کو بحیرہ احمر میں پانچ یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز کو مار گرایا […]

ترک صدر اردوان مصرکے تاریخی دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے منقطع تعلقات کے بعد اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی میزبانی کیلئے تیارہیں ۔ قاہرہ اور انقرہ نے گزشتہ سال اعلیٰ ترین سفارتی […]

امریکہ اور اٹلی اسرائیلی برتری قائم رکھنے کیلئے مصر کو گائیڈڈ میزائل کے بغیر طیارے فراہم کریں گے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور اٹلی اسرائیلی برتری قائم رکھنے کیلئے مصر کو بغیر بغیر گائیڈڈ میزائل طیارے فراہم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مصر مبینہ طور پر یورو فائٹر ٹائفون اور F-15 لڑاکا طیاروں کے حصول کیلئے اٹلی اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے […]

اسرائیل اور مصرغزہ سرحد پر جنگ کے بعد انتظامات معاہدے کے قریب

قاہرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور مصر غزہ سرحد پر جنگ کے بعد انتظامات کے حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ۔ آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور قاہرہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان جنگ کے بعد کی سرحد کے کنٹرول کے حساس سوال کے حوالے سے ایک معاہدے کے […]

مصر اور ترکیہ دفاعی تعلقات میں مزید وسعت دینے کے خواہاں

انقرہ (پاک ترک نیوز) مصر اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترکیہ سے تعاون میں مزید اضافے کا خواہاں ہے ۔ مصر اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترکیہ سے دفاعی معاہدوں میں تیزی لا رہا ہے ۔آنے والے وقت میں مصراور ترکیہ فوجی تعاون کے درمیان ایک بڑی علاقائی سپلائر کے طور […]

حماس اور اسرائیل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار ہیں ، مصر

قاہرہ(پاک ترک نیوز ) مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔ مصری حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے۔حماس نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی لسٹ یکطرفہ بنانے […]

مصر کےرفاح بارڈر کراسنگ سے چوتھا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا۔

قاہرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے بعد سے اب تک انتہائی ضروری امدادی سامان لیکر آٹھ ٹرکوں پر مشتمل کا چوتھا قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اجازت دئیے جانے کے بعد مصر کی رفاح بارڈر کراسنگ […]

غزہ صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،امن عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے شہر قاہرہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عرب نیوز کے مطابق اجلاس میں ایک حتمی بیان میں امن عمل دوبارہ شروع کرنے اور پی ایل او اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے […]

مصرمیں ہونیوالی 34ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں برائٹ سٹار 2023اختتام پذیر

قاہرہ (پاک ترک نیوز)مصر میں 34 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’ برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔فوجی مشقوں میں سعودی عرب بھی شامل تھا ۔ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ مصر کی فوج کے ترجمان غریب […]

مصری صدر عبدالفتاح نے حسنی مبارک کا تختہ الٹنے والے احمد دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کردیا

قاہرہ (پاک ترک نیوز) سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سابق صدر حسنی مبارک کا تخت الٹنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے احمد دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا 2011میں بغاوت کے ذریعے تختہ الٹنے والے 37سالہ احمد […]

اماراتی کمپنی اور ابوظہبی ایکسپورٹ بورڈ کا مصر کے ساتھ 500ملین ڈالر کی گندم فراہمی کا معاہدہ

قاہرہ (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کی زرعی کمپنی الدہرہ اور ابوظہبی ایکسپورٹ بورڈ نے مصر کو گندم کی فراہمی کے لیے 500 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جورواں سال سے شروع ہو کر اگلے پانچ سالوں تک جاری رہے گا۔معاہدے کے تحت100 ملین ڈالر سالانہ کی درآمد شدہ گندم مصر […]

مصر میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9افراد جاں بحق

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے مقام […]

ترکیہ اور مصر تعلقات بحالی ،دونوں ممالک نے سفیر نامزد کردیئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور مصر نے اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سفیروں کا تقرر کردیا۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں، قاہرہ اور انقرہ نے کہا کہ ترکیہ نے صالح متلو سین کو قاہرہ میں اپنا […]