Browsing tag

#chiefjustics

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور […]

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے […]

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں؛ نائب امیر تحریک لبیک ظہیر الحسن شاہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا۔ ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں […]

قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کونہیں، اس کے پیچھے صرف سیاسی مقاصد ہیں : عطا تارڑ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں ، فتوے جاری کرنے کے پیچھے کھلے سیاسی مقاصد ہیں ، ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے لیگی رہنما حنیف […]

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر حکومت کا نوٹس، سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس قاضی […]

جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم نے ایڈہاک جج کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کےمطابق ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔ تقریب میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ججز، اٹارنی […]

ایڈہاک ججز کی تقرری؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈہاک ججز کی تعینانی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا […]

انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر […]

بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وکیل نیاز اللہ نیازی کے درمیان تلخی ہوگئی۔ پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر […]

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام آباد میں ’انصاف کی رسائی سب کے لیے‘ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ خواتین کی ہرشعبے میں […]

آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ چیف جسٹس اور جسٹس نعیم افنان پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت […]

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے بانی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو […]

چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس نے عدالتی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ، جس کے تحت تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے […]

مخصوص نشستیں کیس؛ بلے کے نشان والے فیصلے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابی نشان واپس ہونے کے بعد تاثر دیا گیا سیاسی جماعت ختم اور جنازہ نکل گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سنی […]

سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کوریج کے لیے میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا […]

ازخود نوٹس کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصل واوڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفی کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں […]

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب […]

جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ،قاضی فائزعیسٰی

کراچی (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہاہے کہ مجھے مداخلت برداشت نہیں ہے ،جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے […]

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج،چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر آصف زرداری مشترکہ اجلاس […]

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے ججزکو بھی مشکوک خطوط موصول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کے آٹھ اورلاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ 3 سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز […]