Browsing tag

#chiefminister

ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا۔ یہ بات انہوںنے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کے […]

مریم نواز کا لاہور کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کاافتتاح

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایل ڈی اے ایونیوون کا دورہ کیا اور لاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے لیے 87 کنال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ […]

پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں: مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، عوام […]

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو کی ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر […]

مریم نواز و زیراعلی پنجاب منتخب

لاہور(پاک ترک نیوز) مریم نواز وزیراعلی پنجاب منتخب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئیں۔مریم نواز نے 220ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے نامزد کردہ رانا آفتاب نے کوئی ووٹ حاصل نہیں […]

پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 2 نام گورنر کو بھجوا دیئے

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے دو نام گورنر محمد بلیغ الرحمان کو بھجوا دیئے۔گورنر ہاؤس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا خط موصول ہو […]

وزیر اعلیٰ کے پاس 24گھنٹے، 186ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

  لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پاس 24 گھنٹے ہیں، 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ بتائیں […]

عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،پرویز الٰہی

  لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم کے لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کے لیے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں، عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا […]

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو […]

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 5نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔نئے اضلاع میں مری،تونسہ شریف، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے تونسہ […]

وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر کل قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا قطر کا پہلا دورہ ہوگا۔ کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دورے کے دوران شہباز شریف قطر کی قیادت کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں […]

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز پر فوری رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز پر نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم […]

عمران خان سے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی بنی گالا میں ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا […]

لیگی رہنما عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر 25مئی […]

عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں،رانا ثنا اللہ 

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں۔تحریک انصاف نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن […]

سیاست نہیں ریاست بچانامقصدہے،حمزہ شہباز

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں ریاست بچانامقصدہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی طرح انتقامی سیاست نہیں کروں گا۔ہم سیاست کیلئےاکٹھےنہیں ہوئے 4سال گلیوں،چوراہوں میں کوڑےکےڈھیرملتےتھے۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں عیدپرصفائی مثالی رہی۔  

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام 17جولائی تک معطل کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا 100یونٹ تک بجلی مفت دینے کا روشن گھرانا پروگرام 17جولائی تک معطل کردیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں 100یونٹ تک مفت بجلی […]

غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے […]

پنجاب حکومت کا 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے مفت بجلی کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے کیلئے مفت بجلی کااعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بل وصول نہیں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا […]

بھارتی پنجاب میں 300یونٹ تک بجلی مفت

چندی گڑھ (پاک ترک نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے عوام کو 300یونٹ تک بجلی مفت دینے کااعلان کردیا ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے انتخابات کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا، پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں میں اب […]