Browsing tag

#elecationcommission

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین […]

دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این اے 55 راولپنڈی کے نتائج سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے کیس کی سماعت، این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن […]

ووٹ کی عزت کی بات کرنیوالے بے توقیری سے حکومت بنانا چاہتے ہیں: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ووٹ کی عزت کی بات کرتے تھے وہ آج ووٹ کی بے توقیری اور بے عزتی سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم […]

الیکشن کمیشن نے متعدد قومی اور صوبائی حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے متعدد قومی اور صوبائی حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ہارنے والا جشن، جیتنے والا دھاندلی کے […]

بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی: کامن ویلتھ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کامن ویلتھ وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہا ہے کہ ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کامن ویلتھ وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہا کہ ہم الیکشن […]

پنجاب میں مسلم لیگ ن ،سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی جبکہ کے پی میں آزاد امیدواروں کی اکثریت

لاہور(پاک ترک نیوز) گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی بن گئی، صوبے کی 297 میں سے 144 جنرل سیٹیں مسلم لیگ (ن) نے حاصل […]

قوم کو انتشار کی سیاست سے آگےبڑھنے کیلئے مستحکم ہاتھوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر پوری پاکستانی قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن ، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان قوم کے نام پیغام […]

عام انتخابات 2024 میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔ ts2dght k’ j4hfa 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا جبکہ سیکیورٹی کے […]

ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیو۵) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہے۔ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری […]

الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہم ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیاگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے جس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام […]

عام انتخابات 2024: ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) 2024 کے عام انتخابات میں ایک روز باقی ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ شناختی کارڈ […]

عام انتخابات : پریذائیڈنگ افسران کو فارم45 بارے ہدایات پرعملدرآمد کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو عام انتخابات کے روز فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے، دستخط […]

عام انتخابات میں ایک دن باقی! پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات میں ایک دن باقی جس کیلئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ کل ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ ڈی آر او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد […]

انتخابی مہم کا آج آخری روز، ملک بھر میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل مکمل

لاہور(پاک ترک نیوز) 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کا آج آخری روز ہے، رات 12 بجے تک تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کو مائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں […]

انتخابی مہم کا کل آخری روز، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عا انتخابات 2024کیلئے کل 6فروری کو انتخابی مہم کا آخری روز ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مطلع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کیمشن نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب […]

الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا۔ الکشن کمیشن نے نگراں وفاقی حکومت کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نجکاری سے متعلق کسی قسم کا معاہدہ کرنے سے روکتے ہوئے کابینہ کا پی […]

مختلف امیدوار ازخود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کیے۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری […]

عام انتخابات : ملک بھر میں 8 فروری کو عام تعطیل ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل دینے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ الیکشن […]

الیکشن کمیشن سندھ نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیئے

کراچی (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) سندھ میں 2024 کے عام انتخابات کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نتیجتاً، PS-99 کراچی ایسٹ میں ضابطہ […]

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر ‎فواد چودھری اور انکے گروپ نے الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟ سابق وفاقی وزیر کا […]