Browsing tag

#foreginminister

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ایک ہفتے میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ،رمضان المبارک میں ملاقات پر اتفاق

  ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔ ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کاروں نے رمضان المبارک کے اختتام سے قبل ملاقات کرنے پر اتفاق […]

وزیراعظم کا تھرپارکر میں 1650 میگاواٹ بجلی کے دو منصوبوں کا افتتاح

  اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے تھرپارکر میں 1650 میگاواٹ بجلی کے دو منصوبوں کا افتتاح کردیا ۔ تھرپارکر میں شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ آج ہم سب نے مل کر تھر […]

یوکرین کو اسلحہ فراہمی کے فیصلے واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔ سابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ

ماسکو(پاک ترک نیوز) برطانیہ آزادانہ طور پر یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں توسیع نہیں کر سکے گا کیونکہ اس حوالے سے اہم فیصلے ابھی بھی واشنگٹن میں کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے گذشتہ شب یہاں مقبول روسی مزاحیہ کرداروں ولادیمیر کزنٹسوف (وووان) اور الیکسی […]

صدر اردوان آئندہ ہفتے دوبارہ زلزلوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ مولود چاوش اولو

اسکندرون (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے دوبارہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ گذشتہ روزجنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ صوبہ ہاتائے کے اضلاع کیریخان اور اسکندرون کےدورے کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ کریخان ضلع میں ایک […]

امریکی وزیر خارجہ کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ، مزید 100ملین امداد کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 6 فروری کوترکیہ میں آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد ترکی کا دورہ کیا ہے جس نے شمالی شام کو بھی متاثر کیا ہے۔ اور مزید 100 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ بلنکن نے اتوار کو بدترین متاثرہ صوبوں میں سے ایک […]

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد 2روزہ دروے پر آج پاکستان پہنچے گا

  اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے وفد کی قیادت رفائیل ماریانو گروسی کریں گے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل حکام سے […]

خطے میں علاقائی امن کے قیام کیلئے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،بلاول

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خطے میں علاقائی امن کے قیام کیلئے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ فارن سروسز اکیڈمی میں 42ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے […]

وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ 2 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدربائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کی امریکی صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو اعلیٰ امریکہ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں […]

بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

  ماسکو (پاک ترک نیوز) پاکستان کے وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔ وزیر خارجہ کا آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران ، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا ۔ وزیر خارجہ روس کا […]

نیٹو میں شمولیت کیلئے وقتی طور پر ترکیہ سے بات چیت معطل کر دی جائے، فن لینڈ کے وزیر خارجہ کی تجویز

ہیلسنکی (پاک ترک نیوز) فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے تجویز کیا ہے کہ نارڈک ممالک کی نیٹو میں شمولیت کے لیے فن لینڈ، سویڈن اور ترکی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کو وقتی طور پر معطل کر دینا چاہیے۔ ہاوسٹو نے منگل کو کہا کہ انقرہ اور سٹاک ہوم کے درمیان ہفتے […]

امریکی حکومت کانگریس سے ترکیہ کو ایف۔16طیاروں کی فروخت کی منظوری کے لئے کہے گی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کانگریس سے ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی 20 بلین ڈالر کی فروخت کی منظوری کے لیے کہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جمعہ کے روز شائع ہونے والی امریکی میڈیا کی رپورٹ میں اس معاملے سے واقف گمنام عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا گیا […]

سعودی، ترک اور روسی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انکےروسی ہم منصب سرگئی لارووف اور ترک ہم منصب مولود چاوش اولا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دورا ن تینوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں […]

امریکہ اور نیٹو روس پر جنگ میں فتح چاہتے ہیں مگر یہ ممکن نہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روسو فوبیا کا شکار ہیں اور ہمارے ملک کو تباہ کرنے کے لئےمیدان جنگ میں روس پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیںمگر یہ ممکن نہیں۔ منگل کے روز روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں […]

ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

  واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بتا دیا ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار […]

پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں، بلاول بھٹو

  واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں،امریکا مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔ واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے کہا کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلیے امریکاکی کوششیں قابل تحسین ہیں جب کہ […]

استنبول بم دھماکہ کی ملزمہ احلم البشیر کا اقبال ِ جُرم

انقرہ (پاک ترک نیوز ) استقلال ایونیو میں بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار 23 سالہ احلم البشیر نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اقبال جرم کر لیا۔احلم الا بشیر شامی شہری ہے جو کہ 1999 میں پیدا ہوئی۔ خاتون دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے شام میں PKK کے خفیہ مرکز میں تربیت […]