Browsing tag

#hammas

ترکیہ نے جنگ بندی کیلئے حماس کی ضمانت کی درخواست کی تصدیق کردی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے جنگ بندی کیلئے حماس کی ضمانت کی درخواست کی تصدیق کردی ہے۔ ترک سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں ترکیہ کی ضمانت مانگی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس چاہتی ہے کہ ترکیہ، روس […]

سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد منظور کر لی، روس کا بائیکاٹ

نیویارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد منظور کر لی ہے۔ امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے مسودے کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی تھی، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی […]

غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اختلافات پر اسرائیل کا اہم وزیر مستعفی

تل ابیب (پاک ترک نیوز ) اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک اہم رکن نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔بینی گانٹز کے استعفیٰ سے حکومت کا تختہ الٹنے کا امکان نہیں ہے۔ اسرائیل کے سابق جنرل اور وزیر دفاع بینی گانٹز نے غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے منصوبے […]

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں، 200 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) صیہونی اسرائیل کی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں فضائی، بری اور بحری کارروائیاں کیں اور اس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کو درجنوں فضائی کارروائیاں کی […]

غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے: اسحاق ڈار

استبول (پاک ترک نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ استنبول میں ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں کچھ ہورہا ہے […]

اسرائیلی فورسز اقوام متحدہ کی بچوں کیخلاف جرائم کے مجرموں کی فہرست میں شامل

جنیوا(پاک ترک نیوز) ) اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو تنازعات کے دوران غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 15 ہزار 500 سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔یہ فہرست، جسے […]

اسرائیل کی غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری، 32 بے گھر فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ کے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’’UNRWA‘‘ کے الصردی اسکول پر اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جہاں فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی۔صیہونی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 32بے گھر فلسطینی شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ کو مسلسل وحشیانہ […]

ترکیہ نے یورپی چیمپئن شپ میں اسرائیل کو ہرا کر جیت مظلوم فلسطینیوں کے نام کردی

پیرس (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے یورپی چیمپیئن شپ کے اہم میچ میں اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔ فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ نے اسرائیل کو روندتے ہوئے 0-6 کی ہزیمت سے دوچار کیا، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج […]

جنگ بندی کی صورت میں نیتن یاہو کے اتحادیوں کی حکومت گرانے کی دھمکی

  تل ابیب (پاک ترک نیوز ) اسرائیل میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کے دو انتہا پسند اتحادی وزرا نے حماس جنگ بندی کی صورت میں حکومتی اتحاد چھوڑنے اور حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔ بن گویر اور بزالیل سموٹریچ نیتن یاہو کابینہ کے انتہا پسندی میں سب سے آگے بڑھے ہوئے اتحادی […]

بائیڈن کی غزہ جنگ بندی کی تجویز ، بلنکن کا ترک ،اردن اور سعودی ہم منصوبوں سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز پر ترک، اردن اور سعودی عرب کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فون کالوں میں تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن اور ترک وزیر خارجہ ہاکان […]

حماس نے امریکی صدر بائیڈن کی غزہ جنگ بندی تجویز مثبت قرار دے دی

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز مثبت قرار دے دی۔ سیز فائر سے متعلق جو بائیڈن کی تجویز قطر کی طرف سے حماس کو بھیجی گئی ہے، جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ صدر بائیڈن کی جنگ بندی […]

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری بند ہونے تک کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے؛ حماس

غزہ(پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، فسطینی نسل کشی، فاقوں اور محاصروں کے ہوتے ہوئے کیسے کسی بھی معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج ہم نے ثالثوں کو اپنے واضح مؤقف سے آگاہ کر دیا […]

اردوان کا ‘عالم اسلام’ سے غزہ کے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے معاملے پر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کارروائی کی جائے۔ ترک صدر اردوان نے اپنی جماعت اے کے پی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ […]

چینی صدر شی جن پنگ کا مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

بیجنگ (پا ک ترک نیوز ) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں عرب ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے غزہ جنگ پر بین الاقوامی امن کانفرنس کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید انسانی امداد کا وعدہ بھی کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے آج بیجنگ میں چین […]

رفح پراسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

جنیوا(پاک ترک نیوز ) جنوبی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہریوں کی اموات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ہنگامی اجلاس الجزائر کی درخواست پر بلایا گیا ہے جو کہ 15 رکنی کونسل کے ایک غیر مستقل رکن ہےاور اسے سلووینیا کی حمایت حاصل ہے […]

سپین کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ(پاک ترک نیوز) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام […]

حماس کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے علاقے میں ایک "بڑا” راکٹ حملہ کیا ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب […]

رفح : پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 75 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) اسرائیل نے غزہ کے علاقے رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ پر خوفناک حملہ کرتے ہوئے 75 فلسطینیوں کو زندہ جلاکر شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے رفح میں رات کی تاریکی میں سیف زون میں پناہ گزین […]

اٹلی کا غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی نے غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اٹلی کا کہنا ہےکہ غزہ کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے لیے فنڈنگ بحال کر […]

پاکستان کا غزہ کے معاملے پرعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی کو […]