Browsing tag

IMF

آئی ایم ایف کی اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی تجویز پر اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن سال کی وجہ سے رواں […]

وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور

کراچی(پاک تر ک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی دیکھنے میں آئی جب انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار حصص بازار میں 956 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 76070 پوائنٹس کی […]

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے کیلیے اہم پیشرفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں اسٹاف سطح کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے البتہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 10 روزہ مذاکرات میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیشرفت ہوئی ہے۔ پالیسی پر […]

آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ بجٹ میں ملکی قرضوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں نئے قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت کا سلسلہ […]

آئی ایم ایف کا وفاقی حکومت سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ملک بھر میں گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے تندور کا ریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف نے ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کے لیے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاری شروع […]

آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان نئے بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا کل سے آغاز ہو چکا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال میں […]

آئی ایم ایف مشن کا معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا، پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب […]

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے: وزیر خزانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی، انرجی اور پرائیویٹائزیشن […]

آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ 25- 2024 میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ آئندہ بجٹ […]

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ آئی ایم ایف نے جون 2024 سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے اور بجلی چوری روکنے، ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ […]

آئی ایم ایف کا حکومت سے اخراجات میں 183 ارب روپے کٹوتی کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ا دارے (آئی آئی ایف )کی ٹیکنیکل ٹیم 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے طویل مدتی قرض پروگرام پرابتدائی مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا […]

بجٹ 2024-25، آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی معاون ٹیم کا وفد طویل مدتی قرض اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گیا۔ طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف […]

نئے پروگرام پر بات چیت اور بجٹ سفارشات کے ساتھ آئی ایم ایف مشن پاکستان آ رہا ہے

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) پاکستان کے ساتھ نئے طویل مد تی پروگرام پرگفت و شنید اور ملک میں آئندہ سال کے بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل شروع ہونے سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک مشاورتی وفدسفارشات کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آنے […]

حکومت کا آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل اور سرکاری افسران کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گریڈ 17 سے 22 تک کے کسٹمز افسران کو سبسڈی میں ملنے والا ہاؤس رینٹ اور میڈیکل چارچز ختم […]

آخری قسط ملنے سے مزید معاشی استحکام آئے گا ، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے آج جاری ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔ […]

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)بین الااقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ […]

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ […]

وزیراعظم آئی ایم ایف سے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر اہم ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دو بارہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری […]

وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔ وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد […]