Browsing tag

iran

ایران کی جانب سے بڑے حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے : جان کربی

تہران (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا موجود ہے۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق […]

کشیدہ صورتحال : امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوزاور بحری جہاز کی تعیناتی کا حکم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز USS Georgia ایٹمی آبدوز ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے […]

پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال […]

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ترکیہ سمیت متعدد مالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی

انقرہ (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ترکیہ اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ […]

ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی […]

اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران میں فوجی اور انٹیلیجنس افسران کی گرفتاریاں

تہران(پاک ترک نیوز) ایرانی حکام نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد متعدد فوجی اور انٹلیجنس افسروں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلیجنس اورفوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران کے اس گیسٹ ہاؤس کے […]

اسماعیل ہانیہ کواسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا : برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک (پاک ترک نیوز ) برطانوی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3 کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس […]

اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ قطر میں اداکردی گئی

دوحہ (پاک ترک نیوز) حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی ۔ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی ، جس کے بعد انہیں قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ […]

تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے : وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کل اتحادی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت […]

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورحماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر […]

اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی […]

پاراچنار کی صورت حال پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاراچنار پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کا دورہ کیا جہاں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی […]

بجلی مزید 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر بجلی مزید 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کا امکان ہے۔ ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) […]

ایران؛ اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ محافظ سمیت شہید

تہران(پاک ترک نیوز) حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حملے کے وقت ایران میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مقیم تھے۔ ایران کی پاسداران انقلاب اور حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ […]

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز، دورہ ایران ملتوی، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ […]

جرمنی: ’انتہا پسندی‘، ایران اور حزب اللہ سے تعلقات کے باعث مسلم گروپ پر پابندی عائد

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی نے ’انتہا پسندی‘، ایران اور حزب اللہ سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم گروپ پر پابندی عائد کردی۔ جرمنی نے ایک مسلم مذہبی تنظیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس پر "انتہا پسندی” اور ایران اور حزب اللہ کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ اور […]

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، ٹونی بلنکن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے […]

پاکستان،ایران اور ترکیہ ٹرین بحالی ،ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان،ایران اور ترکیہ ٹرین آپریشن بحال کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس رواں سال ستمبر میں ہوگا۔اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں اسلام آباد،تہران اور استنبول ٹرین بحالی کے ایجنڈے […]

ایران :اصلاح پسند مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران میں اصلاح پسند مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ۔ ایران میں صدارتی انتخاب کے رن آف مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت […]

ایران میں صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے کیلئے پولنگ جاری

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران میں صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے کیلئے پولنگ کا آغازہوگیا ، دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہے ۔ ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد اب زیادہ ووٹ حاصل […]