Browsing tag

#iraq

پاکستان سے عراق مزید 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا ،جے ایف 17کا معاہدہ بھی جلد متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سے عراق مزید 12سپر مشاق طیارے خریدے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جے ایف 17کی خریداری کا معاہدہ بھی جلد متوقع ہے ۔ پاکستان جلد ہی عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔واضح رہے […]

عراق میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ عراقی […]

ترکیہ، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر دستخط

بغداد (پاک ترک نیوز) ترکیہ، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات نے ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر دستخط کردیئے۔ صدر رجب طیب اردوان اور عراقی وزیر اعظم محمد ایس ال سوڈانی نے پیر کو ترکیہ، عراق، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر تعاون کے لیے ایک ابتدائی […]

اردوان 2011 کے بعد پہلے سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

بغداد (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2011کے بعد سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 2011 کے بعد اپنے پہلے دورے پر پیر کی صبح عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے۔ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال عراقی […]

صدر اردوان تاریخی دورے پر بغداد روانہ

بغداد (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان13سال بعدعراق کے تاریخی دورے پر بغداد روانہ ہو گئے ۔ اس دورہ میں پانی کے مسئلے پر اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے بتایا کہ پیر کو طے شدہ اس دورے میںدو اسٹریٹجک معاہدوں اور 20 سے زیادہ […]

شام میں امریکی فوجی اڈوں پر عراقی مزاحمتی گروپ کے تازہ میزائل حملے

بیروت (پاک ترک نیوز) شمال مشرقی شام کے صوبے حساکا میں دو امریکی فوجی اڈے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں آئے ہیں جن کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں پیر کی صبح ہونے والے ان حملوں کے حوالے سے لبنانی میڈیا کی […]

ترک فضائیہ کے عراق میں PKKکے ٹھکانوں پر بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کی جانب سے عراق کے شمال میں ایک فضائی کارروائی میں PKK کے بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حملہ ہاکورک کے علاقے میں ہوا، جو PKK کی سرگرمیوں کا گڑھ ہے۔ آپریشن […]

عراق نے 8 مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی عائد کردی

بغداد ( پاک ترک نیوز) عراق نے 8 مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی لگا دی۔ عراق نے آٹھ مقامی کمرشل بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین میں ملوث ہونے پر پابندی لگا دی ہے، جس نے دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور امریکی کرنسی کے دیگر غیر قانونی استعمال کو […]

امریکہ نے عراق اور شام میں ایرانی اہداف پر حملے شروع کر دیئے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے عراق اور شام میں موجود ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے۔امریکی حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق اور شام میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے […]

امریکہ نے عراق اور شام میں ایرانی اہداف پر حملوں کی منظوری دیدی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکہ نے عراق اور شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملوں کے منصوبے کی منظوری دے دی: رپورٹ امریکہ نے مبینہ طور پر پانچ روز قبل تین فوجیوں کی ہلاکت کے بدلے میں عراق اور شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی […]

ایران کا عراق میں اسرائیل ’جاسوس ہیڈکوارٹر‘ اور امریکی قونصلیٹ پر حملوں کا دعوی

تہران(پاک ترک نیوز) ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ اس نے عراق میں اسرائیل کے جاسوس ہیڈ کوارٹر، امریکی قونصل خانے اور کرد جنگجوؤں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائل حملوں میں نشانہ بنایا جبکہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے شام اور عراق میں اسرائیل، […]

عراق میں PKKکے دہشت گرد حملے میں 3ترک فوجی شہید

انقرہ (پاک ترک نیوز) عراق میں PKK کے دہشت گردوں کے حملے میں 3 ترک فوجی شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کہ شمالی عراق میں PKK دہشت گرد گروپ کے حملے میں تین ترک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک بیان میں وزارت دفاع نے […]

ترکیہ دہشت گرد گروہوں کیخلاف بیرون ملک فوجی قیام میں توسیع کا خواہشمند

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ PKK، YPG اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف بیرون ملک اپنے فوجیوں کے قیام کو بڑھانے کا خواہشمند ہے ۔ اس حوالے سے کل اجلاس ہونے والا ہے تاکہ اس کے لیے ایک مینڈیٹ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے […]

شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم PKKکا خاتمہ کے قریب پہنچ چکے ،ترک وزیر دفاع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر کا کہناہے کہ شمالی عراق میں PKK کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ ترک وزیر دفاع گلر نے ترک نیوز براڈکاسٹ اے ہیبر کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ مسلح افواج نے بڑے پیمانے پر زپ کے علاقے کو […]

عراق میں پی کے کے کیخلاف آپریشن میں 6ترک فوجی جاں بحق

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں کردوستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے دہشت گردوں کیخلاف جھڑپ میں 6ترک فوجی جاں بحق ہوگئے ۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ جھڑپ زیپ میں ہوئی جو ایک ایسا خطہ جہاں ترکیہ اپریل 2022 سے "کلو لاک” کے […]

بغداد ،قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج میں مشتعل افراد نے سویڈن کا سفارتخانہ نذر آتش کردیا

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج میں مشتعل افراد نے احتجاج کے دوران سویڈن کا سفارتخانہ نذر آتش کردیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں مظاہرین کو جھنڈے اورعراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کی تصویر والے کارڈز لہراتے ہوئے دیکھا جا […]

عراق پاکستانی جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن گیا

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن گیا ۔ بغداد نے اسلام آباد کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے ۔عراق بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو پاکستانی جے ایف 17تھنڈر کے خریدار ہیں ۔ پاکستان اور چین کی […]

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

بغداد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید اوروزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں […]

عراق میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کے سکینڈل میں چار سابق سینیئر حکومتی عہدیداروں کے وارنٹ جاری

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق میں ملکی ’تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی‘ کے ایک سکینڈل میں عدالت نے چار سابق سینیئر حکومتی عہدیداروں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ سرکاری بیان کےمطابق سنیچر کو عراقی عدلیہ نے اُن چار سابق اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن پر ملک کے اب تک کے […]

طاقتور ترین پاسپورٹ ،یو اے ای کا پہلا ،پاکستان کا کونسا نمبر ؟

  لاہور(پاک ترک نیوز) پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نوماڈ کیپیٹلسٹ نے رواں برس کی فہرست جاری کردی جس میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا ہے۔پاکستان 200کی فہرست میں 196نمبر پر موجود ہے ۔کمزور پاسپورٹ میں پاکستان سے اوپر بالترتیب صرف عراق، یمن اور […]