Browsing tag

#islamabadhighcourt

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیا […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی گرفتاری کے متعلق درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت اٹارنی جنرل اور صنم جاوید کی جانب سے میاں اشفاق ایڈووکیٹ […]

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسیجز موصول

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہائیکورٹ آفس کے نمبر پر مشکوک کال کرنے والے نے خود کو بطور ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا ، تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی […]

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے ، عدالت

اسلام آباد(پاکت رک نیوز) ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران […]

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، اسلام […]

عدت نکاح کیس: زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کر دوں گا: فاضل جج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ زندہ رہا تو 10 دن میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ کر دوں گا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں […]

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا ہے، جہاں بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور دیگر قیادت پہنچے گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں 6 بجے قرآن خوانی کروائی جائے گی۔ یاد رہے […]

بہتر ہوتا عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کیلئے […]

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں سماعت کے بعد عدالت نے عمران […]

خاور مانیکا پر پی ٹی آئی کے وکلاء کا حملہ، تھپڑ مارے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کےباہر پی ٹی آئی کے وکلا نے خاور مانیکاپر حملہ کردیا، حملے میں لاتوں ، گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ خاور مانیکا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف […]

ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینس کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کیس میں درخواستوں […]

ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے سٹیٹ اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی اور انڈر ٹریکنگ دی کہ ہر فرد جس کے […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کورٹ رپوٹرز تنظیموں کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست […]

عدت کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے […]

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایجنسیز کے کام کرنے کا طریقہ کار واضح ہو جائے تو اچھا ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ بلوچ طلباء کی بازیابی اور کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر اٹارنی […]

جج بننے کے لیے دہری شہریت کی ممانعت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جج بننے کے لیے دہری شہریت رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واؤڈا کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں جج بننے کے لیے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا […]

عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے عدالتی امور میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو اتنا آگے لے کر نہ جایا جائے کیونکہ بات قومی سلامتی کی ہے۔ وزير اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد ہائی […]

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب سے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے خلاف نجی موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ نجی موبائل […]