Browsing tag

#islamabd

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے پر رضامند

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے تحت نان فائلرز پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے […]

پشاور ہائیکورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد […]

پاکستانی ڈرونز کی نمائش میں 11ممالک کے فوجی مندوبین کی شرکت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) پاکستان کی جانب سے ڈرونز نمائش میں 11ممالک کے فوجی مندوبین نے شرکت کی ۔ جی آئی ڈی ایس پاکستان کی جانب سے مختلف سرکاری دفاعی کنٹریکٹرز کی نمائندگی کرنے والے سیلز اور مارکیٹنگ گروپ نے اپنی شاہپر-II بلاک-II بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی […]

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں عدالت طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلباء کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی […]

عام انتخابات ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99،ن لیگ 71،پیپلز پارٹی 53نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی، جبکہ 29 سیٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی […]

انٹر نیٹ کی بندش ، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش سے الیکشن کے عمل پر اثر پڑ رہا ہے ،پیپلز پارٹی کو موبائل اورانٹرنیٹ سروس کی بندش پر تشویش ہے۔موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی […]

عام انتخابات 2024،ملک بھر میں پولنگ جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے میدان سج گیا۔ ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ نئے وزیر اعظم کا فیصلہ آج عوام کے ووٹوں سے ہو گا۔ 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی […]

اٹارنی جنرل کی عدالت میں صحافیوں کیخلاف نوٹسز پرکارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ایف آئی کی جانب سے نوٹسز بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ، اٹارنی جنرل نے صحافیوں کیخلاف نوٹسز پر کارروائی انتخابات تک مؤخر کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی […]

سپریم کورٹ کا صحافیوں کیخلاف نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سپریم کورٹ میں صحافیوں کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی جانب سے جاری نوٹسز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے ۔ سپریم کورٹ نے تنقید کی بناء پر صحافیوں کے خلاف جاری نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے […]

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہوا […]

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا: چیف جسٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے […]

چیف جسٹس مسلمان ہیں! اللہ نے کہا ہے دشمنوں سے اتنی نفرت نہ کروکہ انصاف نہ کرسکو، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نظام انصاف عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے چیف جسٹس مسلمان ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے بارے میں کہا ہے کہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران بانی […]

پی ٹی آئی نے 75 فیصد نئے امیدوار انتخابی میدان میں اتار دیے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے عام انتخابات 2024 میں 75 فیصد نئے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 441 یعنی 55 فیصد امیدواران پہلی بار قومی سطح کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، پارٹی نے 859 جنرل سیٹوں کیلیے […]

پاکستان نےسعودی عرب اور یو اے ای سے ملی سہولت میں ایک سال اضافے کی درخواست کر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد: پاکستان نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھنئےسال 2024 کے لیے موخر ادائیگی پر1 ارب ڈالر کی اضافی سعودی تیل سہولت (ایس او ایف) کی فراہمی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ انکے سٹیٹ بنک میں 2ارب ڈالر کے ڈپازٹ کے رول اوور کے لئے چیت شروع کر […]

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نےپاکستان کےلیے70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط منظور کر لی۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کےتحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے13جنوری […]

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات پر کارروائی کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ، جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنا […]

پی ٹی آئی نے بلے کے انتخابی نشان سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے بلے کے انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ میں دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین […]

کیا تحریک انصاف چاہتی ہے 100فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کریں؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں ریمارکس دیے کہ کیا آپ چاہتے ہیں ہم یہ کہہ دیں تحریک انصاف کے امیدواروں کے 100 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کریں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس پر سماعت […]

فواد چوہدری کے کاغذات دوبارہ مسترد، نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، اہلیہ بھی نااہل قرار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ کے 3غیر ملکی دورے اور 9بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چوہدری کے خلاف اعتراضات کو […]

پورے ملک کو تباہ کرنیوالا 5 سال بعد اہل ہو جاتا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت نمازجمعہ کے وقفہ تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ معاملے کی سماعت کررہا ہے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین […]