Browsing tag

#kabul

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے امریکہ سے تعاون مانگ لیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی بہبود، بحالی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ […]

چیمپئینز ٹرافی؛ افغان کرکٹرز محمد نبی اور رحمان اللہ گرباز کا پاکستان میں کھیلنے کی تصدیق

کابل (پاک ترک نیوز) افغان کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹر محمد نبی اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے بھی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن […]

پاکستان کو افغانستان کے راستے وسط ایشیا سے تیل و گیس کی فراہمی اب ممکن ہو گئی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے قازقستان اور ترکمانستان کے ساتھ ملکرملک کے مغربی حصے میں ایک لاجسٹک ہب بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد جنگ زدہ ملک کو وسط ایشیائی ریاستوں اور روس سے جنوبی ایشیا تک تیل و گیس سمیت علاقائی برآمدات کے لیے ایک اہم لاجسٹک […]

ہرات میں شیعہ مسجد وامام بارگاہ پر حملہ ، 7جاں بحق

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک شیعہ امام بار گاہ پر مسلح حملے میں کم از کم سات نمازی جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مغربی افغانستان میں صوبہ ہرات کے ضلع گوزرہ کے اندیشہ قصبے میں واقع امام […]

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طرف سے دیا جانے والا حل قابل عمل نہیں تھا، افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویہ سے ہمارے پاس ان کیلئے […]

آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں سفارت کار بھی بھیج دیے جائیں گے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے […]

افغان حکومت کا اقوام متحدہ کے مشن کے مینڈیٹ میں توسیع کا خیر مقدم

کابل (پاک ترک نیوز) افغان حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے مشن کے مینڈیٹ میں توسیع کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان حکام نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے مینڈیٹ کی تجدید کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی کو ملک اور دیگر اقوام کے […]

پاکستان کے حملے جوابی کارروائی تھی، طالبان اپنی سرزمین سے حملے روکیں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے بعد جواب میں فضائی کارروائی کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین دوسروں پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان اور افغانستان […]

افغانستان کے ساتھ ایک اور تجارتی روٹ کی تعمیر، منصوبے کے سروے کاحکم جاری

جنوبی وزیرستان (پاک ترک نیوز) افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے سراے کنڈہ۔ لجمری روڈ کی تعمیر پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اور اس سڑک کی تعمیر کے منصوبےکا سروے کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ایک خصوصی ٹیم، جس میں کمیونیکیشن […]

قازقستان نے امارات اسلامیہ کو کالعدم گروپوں کی فہرست سے نکال دیا

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان نے امارت اسلامیہ کو کالعدم گروپ کی فہرست سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قازقستان کے سفیر علیم خان یاسین گالدیف نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں کہا کہ ان کے ملک نے امارت اسلامیہ کو ان گروہوں کی فہرست سے نکال دیا […]

افغانستان میں 6.3شد ت کا ایک اور زلزلہ ،ہلاکتوں کا خدشہ

ہرات(پاک ترک نیوز) افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3 شدت کا ایک اورزلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔حکام کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور […]

افغانستان ،زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں آنیوالے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مغربی افغانستان میں مرد اپنے ننگے ہاتھوں اور بیلچوں سے ملبہ کھود رہے ہیں تاکہ متاثرین کو طاقتور زلزلوں کے ملبے سے نکالا جا سکے جو جنوبی ایشیا کے […]

افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ۔زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیڑ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستا اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے […]

افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کو دو سال مکمل

کابل (پاک ترک نیوز) افغان طالبان اپنی اقتدار میں واپسی کی دوسری سالگرہ کو عام تعطیل کے ساتھ منا رہے ہیں، کابل پر قبضے اور اس کے قیام کا جشن منا رہے ہیں ۔ افغانستان میں طالبان حکومت کی اقتدار میں واپسی کے دو سال مکمل ہونےپر دارالحکومت کابل میں سخت انتظامات دیکھنے میں آئے […]

کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے؟آرمی چیف کا افغان حکومت سے سوال

پشاور(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے؟ ‎پشاور میں تاریخی گرینڈ جرگہ میں آرمی چیف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔‎جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے مشاران ، […]

برسراقتدار آنے کے بعد پہلی بار افغان اور امریکی حکام کی باضابطہ ملاقات

دوحہ (پاک ترک نیوز) افغان حکومت کی برسر اقتدار آنے کے بعد پہلی بار امریکی حکام سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات ہوئی ۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دو روزہ بات چیت کے دوران اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں پابندیوں […]

افغانستان میں چین کی مدد سے تیل نکالنے کا کام شروع

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں چینی کمپنی کی مدد سے تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔افغانستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی اور چینی کنٹریکٹر افچین مشترکہ طور پر اس علاقے سے خام تیل نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔ افغان وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ سر پل میں تیل کے کنوؤں […]

بدنام زمانہ دہشتگرد ثناءاللہ غفاری افغانستان میں پراسر ار طور پر مارا گیا

کابل (پاک ترک نیوز) پاکستان کے خطرناک ترین دشمن اور اِس دہائی کا سب سے بڑا دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے شہر کنڑ میں پراسرار طورپر مارا گیا ۔ دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث عالمی دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان میں جہنم واصل ہوگیا […]

افغان صوبے سرپل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرِ پُل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق ہو گئے ۔ طبی امداد ملنے سے قبل ہی تک تمام مسافر دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے […]

افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، 60سے زائد طالبات کی حالت غیر

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر پھیلانے کے باعث 60سے زائد طالبات کی حالت غیر ہو گئی ۔طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان […]