Browsing tag

#madinamunawara

مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسلمانوں کے قبلے، خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد، مسجدالحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی۔اس فہرست میں دنیا کی دو مہنگی عمارتیں سعودی عرب […]

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار […]

حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے، رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔ سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون […]

پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی

ریاض (پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔افغانستان ،بھارت ،بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک سے بھی عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب […]

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2جون سے 20جون تک 10ہزار یال جرمانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا […]

10 سال کے وقفے کے بعد ایرانی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ حجاز مقدس پہنچ گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی اور بتدریج بہتری کےبعد دس سال سے تعطل کا شکار ایرانی عمرہ زائرین کی حرمین الشریفین آمد کا سلسلہ پھر سے بحال ہو گیا ہے ۔اور رواں سال پانچ ہزار سے زائد ایرانی زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی […]

عازمین حج کے لئے عمارتوں کے اجازت ناموں کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) رواں سال حج کی تیاریوں کے سلسلے میں عازمین حج کے لئے رہائشی عمارتوں کے لئے اجازت ناموں کے اجرا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو شوال کے آخر تک جاری رہے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابقعازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی نے بدھ کے روز […]

رمضان المبارک کے دوران زائرین عمرہ کے لئے مسجد الحرام میں دروازے مختص کر دئیے گئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین الشریفینکے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے داخلے اور باہر جانے کے لیے مخصوص دروازے مختص کر دئیے ہیں۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مقدس مہینے کےمیں عمرہ زائرین کی تعداد میں بے پناہ […]

امسال مسجد الحرام میں چار امام تراویح پڑھائیں گے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے اماموں کا تقرر کردیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق تروایح اور تہجد کی امامت شیخ عبد الرحمن السدیس، شیخ ماہر المعیقلی، شیخ عبد اللہ الجہنی […]

مدینہ منورہ :روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے آنیوالے زائرین خودکار گیٹس پر بار کوڈ اسکین کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے ایک نیا طریقہ کار نافذ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس طریقہ کار کے مطابق، جو جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، زائرین روضہ رسول ؐ میں داخلے کے لیے خودکار گیٹس پر بار کوڈ […]

مسجد نبوی ﷺ میں 2023کے دوران 28کروڑ سے زائد زائرین نے عبادت کی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجدِ نبویﷺ میں 2023 میں 28 کروڑ سے زائد زائرین نے عبادت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 2023 میں 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ سے متعلق اپڈیٹ جاری کرنے والے اکاؤنٹ […]

سرکاری حج اسکیم، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی حاجی گیارہ لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کو 2024 ء کی حج پالیسی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسپانسر شپ اسکیم آئندہ برس بھی جاری […]

مسجد الحرام، بزرگ اور معذور زائرین کے لیے الگ جگہیں مختص کردی گئیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجدالحرام میں بزرگوں اور معذور زائرین کے لیے سہولیات سے آراستہ الگ جگہیں مختص کردی گئیں۔معذور اور عمر رسیدہ عورتوں کیلئے خواتین پرمشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پر تعینات کیا گیا ہے۔ صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی طرف سے مسجدالحرام میں معذور اور بزرگ نمازیوں کے […]

نئے عمرہ سیزن میں زائرین کی حرمین شریفین آمد یکم محرم الحرام سے شروع ہوگی۔وزارت حج وعمرہ کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) نئے سیزن کے آغاز پرعمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کاسلسلہ یکم محرم 19 جولائی سے شروع ہوگا۔جنہیں حرمین شریفین میں قیام کے دوران معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکے لئےاب تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کی کارکرگی کا سہ ماہی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے […]

اسلامی سال 1444ہجری کا آخری جمعہ حرمن شریفین میں لاکھوں افراد کی شرکت

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) اسلامی سال 1444ہجری کے آخری جمعہ میں حرمین شریفین مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں حجاج سمیت لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی ۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے بیان میں کہا کہ 1444 ہجری کے آخری جمعہ کیلئے سیکورٹی سمیت خصوصی انتظامات کیے […]

سعودی عرب نے عمرہ پرمٹ جاری کرنا شروع کردیا

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج کے اختتام کے بعد عمرہ پرمٹ جاری کرنا شروع کردیا ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں مملکت میں رہنے والوں اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو پرمٹ جاری […]

روضہ رسول ؐ پرگزشتہ سات روز کے دوران 40لاکھ سے زائد افراد نے حاضری کا شرف حاصل کیا

مدینہ منور ہ (پاک ترک نیوز) روضہ رسول ؐ پر گزشتہ سات روزکے دوران 40لاکھ سے زائد افراد نے حاضری کا شرف حاصل کیا ۔ مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 سے 14 ذی الحج (25 جون سے 2 جولائی) کے دوران چالیس لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین […]

عازمین حج کیلئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) عازمین حج کی سہولت کیلئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ عازمین حج کی سہولت کی خاطر رواں سال حج کے موقع پر روایتی ٹرانسپورٹ سروس کے علاوہ خود کار ڈرائیونگ بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ گاڑیاں خود کار طریقے سے چلنے والی […]

اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از وقت حج فلائٹ آپریشن مکمل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت اپریٹ ہوئیں۔79 پروازوں کے ذریعے 26000 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔یہ پروازیں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، […]

اس سال پرمٹ ہولڈر 177 کمپنیاں اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج کرائیں گی۔ ڈاکٹرسعد الجہنی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے سربراہ ڈاکٹرسعد الجہنی نے کہا ہے کہ اس سال پرمٹ ہولڈر 177 کمپنیاں اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج کرائیں گی۔ بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں ڈاکٹرسعد الجہنی نے کہا کہ مملکت کے تمام شہروں […]