Browsing tag

#makkahmukarama

مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسلمانوں کے قبلے، خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد، مسجدالحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی۔اس فہرست میں دنیا کی دو مہنگی عمارتیں سعودی عرب […]

یکم محرم، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) یکم محرم کو غلاف کعبہ کی تبدیلیاں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔غلا ف کعبہ کی تبدیلی کا کام 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ ہر سال پرانے غلا ف کعبہ کو جن سنہرے کڑوں سے باندھا جاتا ہے ان سے ہٹا کر اس کی […]

سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم عازمین حج کے لیے کسٹم قوانین وضع کر دیے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم عازمین حج کے لیے کسٹم قوانین وضع کر دیے ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سالانہ اسلامی حج کی ادائیگی کے لیے ملک میں آنے والے اور کم از کم 60,000 ریال یا ان کی مالیت کا قیمتی سامان لے جانے والے […]

وزٹ ویزا کے حامل افراد کیلئے حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

ریاض(پاک ترک نیوز) وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ […]

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، اس حوالے سے فلائٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں […]

عازمین حج کے لئے عمارتوں کے اجازت ناموں کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) رواں سال حج کی تیاریوں کے سلسلے میں عازمین حج کے لئے رہائشی عمارتوں کے لئے اجازت ناموں کے اجرا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو شوال کے آخر تک جاری رہے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابقعازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی نے بدھ کے روز […]

رمضان المبارک میں صرف ایک بار عمرہ کی اجازت

ریاض (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کی اجازت ہوگی ۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں صرف ایک بار عمرہ کی اجازت ہو گی ۔ رمضان المبارک جو دوران عمرہ زائرین کی ریکارڈ تعداد میں آمد متوقع ہوتی ہے ۔ سعودی وزارت […]

80سے زیادہ ملکوں کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ،سعودی وزیرِ حج و عمرہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے دوران 35 سے زیادہ کمپنیاں زائرین کی خدمت کریں گی۔ جبکہ 80 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ہیں۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزحج و عمرہ کانفرنس […]

پاکستان کا کورونا وائرس سے قبل کا حج کوٹہ بحال

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے پاکستان کا 179,210 عازمین حج کا کورونا وائرس سے قبل کا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے اور عمرہ کے لئے عمر کی 65 سال کی حد بھی ختم کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 90,000 پاکستانی عازمین […]

حاجیوں کے لئے عمارتوں کے پرمٹ جاری کرنے کی درخواستیں طلب، پاکستان جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ نگران وزیر مذہبی امور

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں اسکان الحجاج کمیٹی مکہ مکرمہ نے آئندہ سال 2024 میں حج پر آنے والے غیرملکی عازمین کےلیے رہائشی عمارتوں کے پرمٹ حا صل کرنےکے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ اور اس حوالے سے پاکستانی وزارت حج نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا […]

سرکاری حج اسکیم، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی حاجی گیارہ لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کو 2024 ء کی حج پالیسی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسپانسر شپ اسکیم آئندہ برس بھی جاری […]

عمرہ سیزن۔خواتین کے لئے نیا ڈریس کوڈ، زائرین کے لئے مزید سہولتوں کا اجرا

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) سعودی حکام نے عمرہ اور بیت اللہ کے طواف کے لئے مسجد الحرام میں آنے والی مسلمان خواتین کے لیے نیا ڈریس کوڈ مقرر کر دیا ہے۔اور ساتھ ہی بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لئے مززید سہولتوں کا بھی اجرا کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج […]

شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، حفظ و تفسیر شروع ہو گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حسن قرات اور حفظ و تفسیرکے بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز شرعو ہونے والےانس مقابلے کا اہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔ سعودی عرب […]

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔ موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں ۔ عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔مسجد الحرام کے اطراف کی […]

مکہ مکرمہ میں دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز

جدہ (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز سے ہوگیا ۔ عالمی اسلامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 عالم دین،مفتیان کرام، اسلامی محققین شریک ہوں گے۔عالمی اسلامی کانفرنس وزارت اسلامی امور،دعوت وارشاد کےتحت کی گئی جو 2 روز پر مشتمل ہے […]

85ممالک کےعلماوفقہا کی اسلامی کانفرنس 26محرم سے مکہ مکرمہ میں شروع ہو گی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دینی امور کی وزارت کو مکہ مکرمہ میں رواں مااہ کے آ خر میں اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے تحت اسلامی کانفرنس کا انعقاد 26 اور27 محرم […]

سعودی عرب کا الحرمین الشریفین میں مذہبی امور کی نگرانی کیلئے نئی آزاد ایجنسی کے قیام کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے الحرمین الشریفین میں مذہبی امورکی نگرانی کیلئے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام کااعلان کردیا ۔ یہ اتھارٹی مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کی صدارت کے طور پر کام کریں گی۔ یہ ایجنسی دونوں مساجد میں آئمہ اور […]

خانہ کعبہ کو آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا ۔سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن […]

غسلِ کعبہ کی تقریب کل فجر کی نماز کے بعد ہو گی

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) غسل کعبہ کی تقریب کل ہوگی ۔تقریب کا اہتمام کل 15محرم الحرام یعنی 2اگست کو نماز فجر کے بعد کیا جائے گا ۔ مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور خوشبو سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش […]

مہر بن منسی الزہرانی حرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کے ترجمان مقرر کر دئیے گئے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مہر بن منسی الزہرانی کوحرمین الشریفین کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کا سرکاری ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حرمین الشریفین کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے یہ تقرری کی ہے۔ اس سے قبل الزہرانی ایوان صدر میں انڈر سیکرٹری […]